قربانی کے لئے اسلام کی گائیڈ لائن خود ہی کافی ہے! شجر الدین قاسمی بستوی

قربانی کے لئے اسلام کی گائیڈ لائن خود ہی کافی ہے! شجر الدین قاسمی بستوی

بلوا سینگر، سنت کبیر نگر) عدنان کبیرنگری)
قربانی کوئی رسم نہیں بلکہ ایک مخصوص اور مقدس عبادت ہے، سنت ابراہیمی کی عظیم الشان یادگار ہے اور ہر صاحب استطاعت مسلمان کو اس سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے بھی حکم دیا ہے اور یہاں تک فرما دیا ہے کہ جو مالک نصاب ہوکر قربانی نہ کرے تو وہ میری عیدگاہ سے دور رہے اس سے یہ معلوم ہوا کہ صاحب حیثیت مسلمان اگر قربانی نہ کرے تو اس کے تئیں ہمارے نبی نے ناراضگی تک ظاہر کی ہے مذکورہ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یوپی بنکر یونین کے سابق سکریٹری جاوید اختر بھارتی اور میگزین نئی روشنی کے ایڈیٹر سلمان کبیر نگری نے کہا کہ قربانی اسلام کے شعار میں سے ہے قربانی کا کوئی بدل نہیں ہے اور قربانی سے متعلق دنیا کیا گائیڈ لائن جاری کریگی مذہب اسلام نے خود گائیڈ لائن جاری کی ہے اسی پر عمل درآمد کرنے سے ہر مشکل آسان ہو سکتی ہے مذہب اسلام تو خود ہی کسی کی دل آزاری کی اجازت نہیں دیتا بلکہ سب کے جذبات کی قدر کرنے کی تعلیم دیتا ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان قربانی ضرور کرے لیکن ایکدم کھلی جگہ سے پرہیز کرے ساتھ گوشت ہڈی و دیگر فضلات اور آلائشوں کو ادھر ادھر نہ پھیکیں بلکہ اس کے دفن کرنے کا انتظام کرے تا کہ گندگی نہ پھیلے کیونکہ گندگی پھیلے گی تو بیماری بھی پھیلے گی اور ذات برادری اور مذہب نہیں دیکھتی وہ ہر ایک کے لیے مشکلات کھڑی کرتی ہے اور مشکل حالات پیدا کرنے کی اسلام قطعی اجازت نہیں دیتا
جاوید بھارتی و سلمان کبیر نگری اور جامعہ سید احمدشہید کٹولی کے استاذ شجر الدین قاسمی نے کہا کہ قربانی ہم کسی جلانے اور دیکھانے کے ہرگز نہ کریں بلکہ اللہ کا قرب حاصل کرنے کیلئے کریں اور یہ یاد رکھیں کہ قربانی کے گوشت سے غرباء و مساکین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچنا چاہیے اور عزیز و اقربا، خاندان، پڑوسیوں کا خاص خیال رکھیں

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *