ذمہ داران مدارس اپنے یہاں درس و تدریس کا فریضہ انجام دینے والے مدرسین کے ساتھ خیر خواہی کا معاملہ کریں: ابو الخیرارشد کبیری سلفی

ذمہ داران مدارس اپنے یہاں درس و تدریس کا فریضہ انجام دینے والے مدرسین کے ساتھ خیر خواہی کا معاملہ کریں: ابو الخیرارشد کبیری سلفی

بلوا سینگر، سنت کبیر نگر (عدنان کبیرنگری
وبا نے عالمی طور پر ایسی دہشت اور تباہی مچائی ہے  جس کی بنا پر لاکھوں افراد لقمہ اجل بن گیے ہیں،تعلیمی اداروں پر ابھی بھی قفل لٹکا ہوا ہے جس کی بنا پر علم کی تشنگی بجھانے والوں کا علم آہستہ آہستہ بجھ رہا ہے،علمی دانش کدوں میں مہینوں سے لٹکے ہوئے قفل زنگ کی گواہی دے رہے ہیں،دریچے اداس ہیں،
اس المیہ نے ہر عام و خاص کی جڑیں ہلا کر رکھ دی ہیں ہر کوئی اس کی زد پر تھا اور آج بھی ہے لیکن وارثین انبیاء اس سے سب سے زیادہ پریشان حال ہیں۔
اس تعلق سے عالم فیضی صاحب نے بات کرتے ہوئے کہا کہ
علماء تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گزر رہے ہیں،ایک ایسے وقت میں جب کہ مہنگائی آسمان چھو رہی ہے،دارو دستہ چلانا نہایت مشکل کام ہوگیا ہے،ایسے سنگین موقعے پر علماء کو مدارس سے نکال دینا یا ان سے بے رخی اختیار کرلینا سراسر نا انصافی اور ظلم ہے،جسے تاریخ کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔
نئی روشنی میگزین کے ایڈیٹر سلمان کبیر نگری صاحب نے کہا کہ ذمہ داران مدارس کے رویوں کو دیکھ کر مدرسین کا دل اس مقدس کارگاہ سے دل برداشتہ ہوتے جارہا ہے جس بنا پر وہ آہستہ آہستہ اس میدان کو چھوڑ کر اپنا نشیمن کہیں اور تلاش کررہے ہیں، جو قوم کے لیے بہت ہی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

شاعر وادیب ابو الخیرارشد کبیری سلفی صاحب نے کہا کہ
ذمہ داران مدارس اپنے یہاں درس و تدریس کا فریضہ انجام دینے والے مدرسین کے ساتھ خیر خواہی کا معاملہ کریں،
وہیں مدرسہ اسلامیہ فیضان العلوم لتحفیظ القرآن الکریم حافظ ضیاء اللہ ایوبی نے کہا کہ اساتذہ کے مشکلوں کو اپنی مشکل سمجھیں،فراخ دلی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے ان سے ہمدردی کا رویہ اپنائیں تاکہ بچوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچ جائے۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *