مدرسہ اصلاح المسلمین بکھری کھجوریں کے احاطے میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب کا اہتمام

مدرسہ اصلاح المسلمین بکھری کھجوری کے احاطے میں یوم آزادی کی شاندار تقریب کا اہتمام

محفوظ عالم

ہر سال کی طرح اس سال بھی مدرسہ اصلاح المسلمین بکھری کھجوری کے احاطے میں یوم آزادی کی تقریب بڑے پیمانے پر اور بہت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی۔پرچم کشائی کا فریضہ عمار الحق سلفی نے انجام دیا ۔ سامرین اور ماریہ نے مشترکہ طور پر قومی ترانہ سارے جہاں سے اچھا گا کر ملک سے محبت و یگانگت کا ثبوت دیا۔بعد ازاں اردو میں دلنواز بن اظھار الحق ،ھندی میں قیصر بن شفیع اختر اور انگریزی میں ناصم بن جاوید نے تقریر پیش کیا۔راحلہ نہال،صدیقہ شفیع اللہ ،حنا جمشید اور توقیر انصار نے نہایت دلکش انداز میں اردو اور ھندی میں ترانہ پیش کیا۔اور اپنی قومی عقیدت و محبت کا ثبوت پیش کیا۔ اخیر میں محبوب اور اس کے ہمنواوں نے آپسی الفت و محبت اور یگانگت کو باقی اور بحال رکھنے اور اسے عام کرنے کے ضمن میں دلچسپ مکالمہ پیش کیا ۔موقع پر نائب سکریٹری نیک محمد صاحب ،سکریٹری کے معاون اور ان کے بڑے بھائی اسلم صاحب ،مولوی ریاض الدین ،ماسٹر عبد الرحمن ،ماسٹر اکبر ،قاری اختر صاحب کے علاوہ علاقہ کے معزز افراد موجود تھے۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *