بہار کے راج نیتا جگن ناتھ مشرا نہیں رہے

بہار کے راج نیتا جگن ناتھ مشرا نہیں رہے

از : صادق جمیل تیمی

جگناتھ مشرا آج اس دنیا سے رخصت ہوگئے ، بہار کے بڑے راج نیتاؤں میں ان کا شمار ہوتا تھا ، تین بار بہار کے وزیر اعلیٰ رہے، 1975 میں پہلی بار 1980 میں دوسری بار ، تیسری بار 1989 سے 1990 تک رہے ، آپ سپول ضلع کے رہنے والے تھے – آپ کے بڑے بھائی للت نرائن مشرا بہار کے مشہور لیڈر تھے جو ایک بار ریل منتری بھی رہ چکے ہیں اور شیرشاہ آبادی برادری کو سرکاری طور پر ڈھیر ساری مراعات فراہم کرنے میں آپ نے اہم کردار انجام دیا تھا آج شیرشاہ آبادی برادری کو سرکاری طور پر جو بھی مراعات مل رہی ہیں یہ للت نرائن ہی کی مرہون منت ہے، جگن ناتھ جی بہار یونیورسٹی مظفرپور کے شعبہ اقتصادیات کے پروفیسر بھی رہے اور اسی دوران آپ بھارتیہ راشٹریہ کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور پہلی بار 1975 میں بہار کے وزیر اعلی ہوئے ،لیکن آپ کی شبیہ ملکی طور پر اس وقت متاثر ہوئی جب 2013 میں چارہ گھوٹالے میں جہاں 44 لوگوں کا نام تھا ان میں سے آپ بھی ایک تھے اس گھناؤنے جرم کے پاداش میں آپ کو 4 سال کی سزا سنائی گئی اور 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی دینا پڑ ا – اسی چارہ گھوٹالے کی وجہ سے آج لالو یادو جی جیل کی قید بامشقت کی سزا کاٹ رہے ہیں اور دھیرے دھیرے بہار میں ان کی سیاسی پکڑ کمزور ہوتی جا رہی ہے – بحیثیت مجموعی یہ بات سامنے آتی ہے کہ جگن ناتھ مشرا جب سے اپنی سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا ہے اسی وقت سے جذباتی و بھڑکاو بیانات سامنے نہیں آئے ، ہمیشہ بہار کی ترقیات ہی کے بارے میں سوچا اور اوچھی سیاست کے بھی آپ خلاف رہے چوں کہ آپ ایک عظیم اسکالر بھی تھے اس وجہ سے آپ ہر مسئلہ کی باریکیوں کو بھی جانتے تھے ، دنگا فساد سے دور رہتے تھے – میری معلومات کی حد تک ایک سنجیدہ انسان بھی تھے –

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *