بچوں میں دینی تعلیم کا ذوق پیدا کرنا والدین کی اولین ذمہ داری: محب الرحمن قاسمی

بچوں میں دینی تعلیم کا ذوق پیدا کرنا والدین کی اولین ذمہ داری: محب الرحمن قاسمی

بلوا سینگر، سنت کبیر نگر (سلمان کبیر نگری)
ترقیاتی بلاک سمریاواں کے موضع رکساکلاں کے مدرسہ تجوید القرآن میں تعلیمی مسابقہ کا انعقاد ہوا جس میں تمام طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا مسابقے میں اول، دوم، سوم، پوزیشن لانے والے طلبہ وطالبات کو انعامات سے نوازا گیا بعد ازاں ایک دعائیہ نششت کا بھی اہتمام کیا گیا اس موقع پر مدرسہ کے ناظم مولانا محب الرحمن قاسمی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ لاک ڈاؤن میں سب سے زیادہ اگر کسی چیز کو نقصان پہونچا ہے تو وہ تعلیم ہے خواہ وہ دنیاوی تعلیم ہو یا عصری
چونکہ اب تعلیمی سلسلے کا آغاز ہو چکا ہے اس لئے والدین کے اوپر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر کریں ننھے ننھے نونہالوں کو جہنم کی آگ کا ایندھن بننے سے بچانے کے لیے دینی تعلیمی کا اور اس کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کا بھی دھیان دیں اس موقع پر مدرسہ کے اساتذہ کے ساتھ مولانا عبدالرزاق، حاجی وجہہ القمر، حافظ ابوالکلام محمد رازق، مختار احمد، حاجی محمد یونس، ماسٹر عبدالمعیز، عبدالغنی، وغیرہ موجود رہے اخیر میں حافظ ابوالکلام صاحب کی دعا پر نششت کا اختتام ہوا

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *