نیٹ کے امتحان میں گوہر کمال کی نمایاں کامیابی۔

نیٹ کے امتحان میں گوہر کمال کی نمایاں کامیابی۔

مظفرپور (شہاب الدین) نیٹ 2021 میں تاج پور پنچایت کا واحد نمایاں کامیابی حاصل کرنے والا ماسٹر کمال الدین صاحب کا سپوت گوہر کمال 720 میں سے 658 نمبر لا کر محض اپنے والدین کا ہی نہیں بلکہ تاج پور پنچایت کا بھی نام روشن کیا۔ گوہر کمال کا تعلق مظفرپور کی ایک چھوٹی سی بستی چکوا سے ہے گوہر کمال سلفیہ اسکول دربھنگہ سے اسکول ٹاپر میں شامل ہو کر میٹرک میں کامیابی حاصل کی اسکے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے انسٹرنس امتحان پاس کرکے ISC میں اپنے داخلہ کو یقینی بنایا اور اب نیٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
گوہر کمال کی نمایاں کامیابی پر یعقوب امان اللہ، الطاف کمال ، شاہد جمال ، اسامہ امان ، عبدالسمیع ، اشتیاق نعمانی سلفی اور دیگر رشتہ داروں نے مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کی اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالٰی گوہر کمال کو ایک اچھا طبیب کے ساتھ ساتھ قوم و ملت کا خدمت گار بنائیں۔ آمین

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *