موتیہاری میں دار القضاء کا قیام

موتیہاری میں دار القضاء کا قیام

موتیہاری: ذیشان الہی منیر تیمی

تنظیم امارت شرعیہ موتیہاری مشرقی چمپارن کے صدر مفتی ریاض احمد نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارا فریضہ ہے کہ ہم اپنی زندگی اسلامی سانچہ میں ڈھالیں اپنے معاشرے کو صالح بنانے کی کوشش کریں اور اپنے تمام تر معاملات کو شریعت اسلامیہ کے مطابق حل کرانے کی جد و جہد کریں ۔دارالقضاء کے نظام کو بہتر بنانے کےلئے امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کی جانب سے مدرسہ خدیجہ الکبری للبنات سلام نگر نکچھید ٹولہ موتیہاری میں دار القضاء کا قیام پیر طریقت حضرت مولانا احمد ولی فیصل حفظہ اللہ امیر شریعت امارت شرعیہ بہار اڑیسہ و جھارکھنڈ کے دست مبارک سے مورخہ 4 دسمبر 2021ء بروز سنیچر بوقت 9 بجے دن بمقام ٹاؤن ہال موتیہاری عمل میں آئے گا۔اسی موقع پر نو منتخب امیر شریعت کے استقبال میں ایک عظیم الشان اجلاس عام زیر اہتمام تنظیم امارت شرعیہ موتیہاری وزیر صدارت پیر طریقت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی امیر شریعت بہار ،اڈیسہ و جھارکھنڈ منعقد ہوگا۔اس پروگرام میں حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی نائب امیر شریعت بہار،اڈیسہ و جھارکھنڈ،حضرت مولانا قاضی محمد انظار عالم قاسمی قاضی القضاہ مرکزی دار القضاءامارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ ۔حضرت مولانا سہیل احمد ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ۔حضرت مولانا مفتی محمد س سہراب ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ۔حضرت مولانا مفتی ریاض احمد قاسمی استاد حدیث جامعہ خانقاہ رحمانی مونگیر کے ساتھ ساتھ دیگر چیدہ اور چنیدہ علماء کرام اس پروگرام میں تشریف لا رہے ہیں ۔کارکنان پروگرام نے اخبار کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اخباری بیان کے ذریعہ آپ تمام حضرات سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس پروگرام میں اپنی شرکت کو یقینی بنائے علمائے کرام کے ۔مواعظ حسنہ کو سنیں اور اس بابرکت اجلاس کو کامیاب بنانے میں ہمارا تعاون کریں

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *