محمد فاروق بن ماسٹر متین رشتہ ازدواج سے منسلک۔

محمد فاروق بن ماسٹر متین رشتہ ازدواج سے منسلک۔

 


موتیہاری ( ذیشان الہی منیر تیمی )

محمد فاروق بن ماسٹر متین گڑھیاوی گزشتہ شب رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔موصوف کا نکاح مسنون میگھوا کلیانپور کے باشندہ ماسٹر مظہر صاحب کی صاحبزادی گل افشاں پروین سے انجام پذیر ہوا ۔چکیا میریج ہال میں شادی کے تمام رسم ورواج کو بحسن و خوبی انجام دیا گیا۔خطبہ نکاح اور ایجاب و قبول کے فریضہ کو مولانا ساجد اقبال قاسمی صاحب نے ادا کی۔اس مناسبت سے ڈھیر سارے سیاستداں ،پروفیسرز اور دونوں نئے جوڑوں کے عزیز و اقارب شامل تھے تمام نے نئی جوڑے کو پائیدار اور باکردار بنانے دونوں کو ایک دوسرے کے خوشی و غم میں شریک ہونے کے ساتھ ساتھ حسین زندگی کی دعائیں دیں۔اس موقع پر عبید اللہ (سابق ایم ایل اے کیسریا)محب الحق (بی جے پی اقلیت لیڈر)چاند بابو (سابق ایم ایل اے امیدوار کیسریا)دلہے کے والد ماسٹر متین صاحب،چھوٹے بھائی ماسٹر سرور اور ثمر متین،بڑے ابو ماسٹر مجیب صاحب،بڑے چاچا مسعود صاحب چھوٹے چاچا مقصود صاحب ،ذیشان الہی تیمی (TRAINER UNFPA) حافظ دلشان الہی ،صدام حسین ،نیاز احمد،ماسٹر سراج صاحب ،ماسٹر توصیف صاحب،عادل صاحب ،ماسٹر پرویز کلیانپور اور اعظم کے ساتھ ساتھ بہت سارے لوگ شریک تھے سبھوں نے نو عروس جوڑے کو لمبی عمر سلامتی کی دعائیں دیں۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *