جامعہ امام ابن تیمیہ کا دو روزہ برجستہ صحافتی مسابقہ اختتام پذیر*

*جامعہ امام ابن تیمیہ کا دو روزہ برجستہ صحافتی مسابقہ اختتام پذیر*

جامعہ امام ابن تیمیہ بہار کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے، یہ اول دن سے ہی اپنی گوناگوں خوبیوں کی وجہ سے ملک و بیرون ملک مشہور و معروف ہے، اس کی نمایاں خوبیوں میں سے ایک خوبی اس میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے اندر صحافتی ذوق پیدا کرنا بھی ہے، تاکہ وہ انسانی اقدار کی حفاظت کا علمبردار، مظلوم و مقہور عوام کے جذبات و احساسات کا ترجمان اور اپنے تصورات و تخیلات کو دوسروں تک پہنچانے کے لائق بن سکیں،
حسب روایت سال رواں مورخہ ٣٠،٢٩ نومبر جامعہ کے شعبہء بنین( کلیہ سید نذیر حسین محدث دہلوی) اور شعبہء بنات (کلیہ خدیجۃ الکبریٰ لتعليم البنات) میں ندوۃ الطلبہ و الطالبات کی زیر نگرانی اردو، عربی، انگریزی اور ہندی زبان میں برجستہ صحافتی مسابقے کا انعقاد ہوا ، جس میں تقریباً 300 طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور اپنے صحافتی ذوق و شوق کا بین ثبوت پیش کیا.
مورخہ ٢٩ نومبر بروز سوموار بوقت شام ٣:٣٠ تا ٤:٣٠ دونوں شعبوں (بنین و بنات) کے چاروں مراحل میں اردو صحافت کا مسابقہ منعقد ہوا، ان میں سے ہر ایک مرحلہ کے لیے ذمہ داران ندوۃ کی طرف سے الگ الگ عنوان مختص کیا گیا تھا،جن کی تفصیل درج ذیل ہے.
مرحلہ فضیلت (بنین) کورونا وائرس کی مناسبت سے ملک میں لاک ڈاؤن اور اس کے عظیم نقصانات
مرحلہ عالمیت (بنین) ہندوستانی مسلمانوں میں تعلیمی بیداری کی ضرورت اور اس کے تقاضے
مرحلہ ثانویہ (بنین) موبائل اور اس کے فوائد و نقصانات
مرحلہ متوسطہ (بنین) استاد کا مقام و مرتبہ
مرحلہ فضیلت (بنات) مسلم بچیوں کی تعلیم و تربیت میں مدارس نسواں کا کردار
مرحلہ عالمیت (بنات) موبائل اور اس کے فوائد و نقصانات
مرحلہ ثانویہ (بنات) وقت کی اہمیت و ضرورت
مرحلہ متوسطہ (بنات) استاد کا مقام و مرتبہ
جب کہ مورخہ ٣٠ نومبر بروز منگل بوقت شام ٣:٣٠ تا ٤:٣٠ عربی، انگریزی اور ہندی صحافت کا مسابقہ منعقد ہوا، یہ مسابقہ جامعی سطح کا تھا، دونوں شعبوں کے تمام مراحل کے لیے ایک ایک عنوان دیا گیا تھا، جن کی تفصیل درج ذیل ہے.
مرحلہ فضیلت تا متوسطہ (بنین وبنات) اللغة العربية أهميتها و فوائدها
مرحلہ فضیلت تا متوسطہ (بنین و بنات) The importance of English language
مرحلہ فضیلت تا متوسطہ (بنین و بنات) हिंदी भाषा का महत्व और उसकी विशेषताएं
واضح رہے کہ اس مسابقے میں نگرانی کا فریضہ جامعہ کے اساتذہ کرام جناب شکیل احمد اثری (مشرف شعبہ صحافت و ثقافت) جناب فہیم جسیم الدین تیمی مدنی (صدر ندوۃ الطلبہ و الطالبات) جناب سہیل لقمان تیمی (نائب صدر ندوۃ الطلبہ و الطالبات) جناب عقیل ساجد تیمی (مساعد عمید کلیہ سید نذیر حسین محدث دہلوی) اور جناب کوثر اعظم تیمی (استاذ جامعہ) نے پوری ایمانداری کے ساتھ ادا کیا.
الحمد للہ آج یہ برجستہ صحافتی مسابقہ جامعہ کے گزشتہ مسابقوں کی طرح بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا ، یقیناً اس مسابقے کی کامیابی کا سہرا رئیس جامعہ عزت مآب جناب ڈاکٹر عبد اللہ محمد السلفی /حفظہ اللہ کے سر سجتا ہے، جن کی مثالی قیادت میں جامعہ آگے کی طرف رواں دواں ہے،اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور صحت و عافیت عطا فرمائے،آمین،جامعہ کے لجنہ اداریہ کے معزز اراکینِ بھی ہمارے پرخلوص شکریے کے مستحق ہیں جن کی رہنمائی میں ندوہ الطلبہ و الطالبات کامیابی کا سفر طے کر رہا ہے،جامعہ کے ان تمام اساتذہ کے بھی ہم بے حد ممنون ہیں جن کے تعاون کے بغیر ندوہ اپنے ہدف کو حاصل نہیں کر سکتا،اللہ تعالیٰ ہم تمام کو اخلاص اور حسن عمل کی توفیق دے،آمین،

سہیل لقمان تیمی
فہیم جسیم الدین تیمی مدنی

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *