المعھد الاسلامی امگاؤں میں رسم اجراء کا پروگرام

*”المعہد الاسلامی” امگاؤں میں رسم اجراء کا پروگرام*

MAK Educational Academy Hydrabad
کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر محمد منصور عالم عمری حفظہ اللہ اسسٹینٹ پروفیسر عربی کی شخصیت اہل علم و دانش اور ارباب حل و عقد کی نگاہ میں محتاج تعارف نہیں ہے۔ہندوستان کے بیشتر تشنگان علوم و آگہی نے ان کے توسط سے اعلیٰ تعلیم کی ڈگریاں حاصل کی ہیں اور بے شمار افراد و اشخاص اس میدان میں ان کی رہنمائی و سرپرستی میں کسب فیض کر رہے ہیں۔
یہ MAK ایجوکیشنل اکیڈمی اسکولی تعلیم طلباء، حفاظ اور علماء کیلئے 10th اور intermediate اردو اور انگریزی میڈیم میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے اوپن اسکول سو سائٹی TOSS سے کورس کی تکمیل کراتی ہے ۔اس کے علاوہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے فاصلاتی تعلیم میں انٹر میڈیٹ یا اس کے مساوی امتحانات میں کامیاب طلباء کیلئے B. A, B. Sc, B. Com ڈگری اور اس کے مساوی امتحانات میں کامیاب طلباء کیلئے
M. A Urdu, M. A English, M. A Arabic, M. A Islamic studies, M. A Hindi.
اور M. A History میں داخلہ کی بہترین رہنمائی کی جاتی ہے۔
ڈاکٹر صاحب موصوف مورخہ ٢٨/دسمبر ٢۰٢١ء کو بعد نماز عصر “المعہد الاسلامی” امگاؤں، ضلع مدھوبنی بہار میں تشریف لائے تھے، اساتذہ و ذمہ داران سے ملاقات کرکے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کئے اور مغرب کی نماز سے فراغت کے بعد جناب ڈاکٹر صاحب نے معہد کی جامع مسجد میں طلبہ معہد سے علم کی اہمیت پر چند لمحہ کلام کیا، پھر بعد نمازِ مغرب معہد کی آفس میں ایک مختصر سی نشست رکھی گئی، جس میں MAK Educational Academy Hydrabad کی جانب سے طبع شدہ سن 2022ء کے کلینڈر کا اجراء عمل میں آیا ۔
اللہ کریم ڈاکٹر صاحب کو مکمل تندرستی کے ساتھ خوب لمبی زندگی عطاکرے اور ان کی محنتوں کو ان کے میزان حسنات میں شمار فرما ئے۔آمین یاربنا۔
زیر نظر تصویر اسی گرانقدر موقع کا عکس ہے۔۔۔۔۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *