عورت کو عزت صرف اسلام نے دی ہے :نیاز احسن

عورت کو عزت صرف اسلام نے دی ہے :نیاز احسن مدنی

مرتبہ:شاہنواز صادق عبداللہ

 

 

اسلام کی آمد سے قبل عورت کی جو درگت تھی اس کو سن کر آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیں ۔ اسلام نے اپنے آمد کے ساتھ ہی خواتین کو ان کا صحیح مقام دیا ان کے قدموں تلے جنت رکھی ساتھ ہی ان پر چند ذمہ داریاں بھی عائد کیں۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بچوں کی صحیح تربیت عورت ہی کرسکتی ہیں آج بچوں کی بےراہ روی عورت کی عدم تربیت ہی کا نتیجہ ہے اس لئے خواتین کو اپنا مقام سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہئے

 

 

مذکورہ باتیں 29اگست2019 بروز جمعرات کو منعقد اصلاح معاشرہ کانفرنس مورول سے خطاب کرتے ہوئے معروف مقرر نیاز احسن تیمی مدنی نے کہی ۔

وہیں جامعہ امام ابن تیمیہ کے استاد شیخ عقیل ساجد تیمی نے کہا کہ مسلمان اللہ سے قریب ہوں نوجوان عبادت الٰہی میں منہمک ہو‌ں ۔

شیخ نصر عالم تیمی نے بھی اپنے نرالے انداز میں ایک گھنٹہ جامع خطاب فرمایا جس میں اصلاح معاشرہ پر سیر حاصل گفتگو کی ان کے خطاب کو لوگوں نے خوب سراہا۔

ہم سب کے مربی شیخ اسلم سلفی صاحب نے بھی نماز کی اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی ۔

موقع پر پروگرام کے صدر شیخ صدر عالم سلفی نے بھی بچوں کی تربیت پر بلیغ خطاب فرمایا۔ پروگرام کی نظامت مجھ ناچیز کے ذمہ تھی ۔

اس پروگرام میں گاؤں کے ان بچوں کی بھی تقریریں ہوئ جو مختلف مدارس میں زیر تعلیم ہیں ان بچوں اور بچیوں کے تین گروپ میں تقسیم کیا گیا تینوں گروپ والوں کو گراں قدر انعامات سے نوازا گیا اس پروگرام کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ گاؤں کے جن بچوں نے بھی حافظ مولانا میٹرک انٹر اور بی اے وغیرہ کیا ہے اس کی بھی حوصلہ افزائی ہرسال کی طرح کی گئ

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *