الجامعہ الاسلامیہ ریاض العلوم شنکر پور کی دستاربندی: ایک جائزہ

“الجامعہ الاسلامیہ ریاض العلوم شنکر پور کی دستاربندی ایک جائزہ”

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
بڑی فرحت و انبساط کا مقام کہ آج بتاریخ 16 مارچ 2022ء بروز بدھ جامعہ اسلامیہ ریاض العلوم شنکر پور سپول بہار الہند سے فضیلت اخیر کے تقریباً 26 طلباء اور شعبہ حفظ سے تقریبا 37 طلباء نے فراغت حاصل کرلی۔
اس مناسبت سے جامعہ کے جواں سال مدیر اعلیٰ فضیلت الشیخ محمد فیروز عالم الندوی حفظہ اللہ کی صدارت میں ایک روزہ دینی و دعوتی و تعلیمی پروگرام بعنوان ” درس ختم بخاری و سنن ابی داؤد اور دستاربندی ” منعقد ہوا۔
درس ختم سنن ابی داؤد کی آخری حدیث فضیلت الشیخ منصور عالم السلفی حفظہ اللہ نے بہترین انداز میں دیا حدیث کے شگوفے اور گوشے پر سیر حاصل بحث کی اور آخری حدیث سے مستنبط ہونے والے تمام تر مسائل کو بھی ایکے بعد دیگرے بیان کرتے گئے اور کما حقہ اپنی ذمہ داری ادا کئے اللہ تعالیٰ شیخ محترم کی عمر دراز فرمائے آمین۔
اسی طرح ختم درس بخاری کی آخری حدیث فضیلت الشیخ محمد اسحاق اصلاحی حفظہ اللہ نے دیا شیخ محترم نے بخاری کے تمام شیوخ اور حدیث کے باب سے کیا مناسبت رہی اور فقہی و نحوی مسائل پر سیر حاصل بحث کی اسی طرح ہونے والے اشکالات کو بھی رفع کیا ۔پھر اس کے بعد نقاب پوشی جامعہ و دیگر مہمانوں کے دست مبارک سے انجام دی گئی تمام فارغ ہونے والے طلباء کو اخیر میں مدیر الجامعہ الاسلامیہ ریاض العلوم شنکر پور نے قیمتی پنجہ و نصائح وارشادات سے سرفراز فرمایا تمام طلباء و گارجینین کے حق میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے آنسو کو روک نہ سکیں اور دعا کرتے ہوئے اپنی باتوں کو ختم کئے اللہ تعالیٰ مدیر اعلیٰ حفظہ اللہ کی عمر دراز فرمائے اور قوم و ملت کا عظیم سپہ سالار بنائیں آمین۔

الحمداللہ پروگرام ہر اعتبار سے کامیاب رہا اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اے بار الہ تو اس مادر علمی کی ہر آن ہر لمحہ نگہبانی فرما آمین ثم آمین۔
واضح رہے کہ ناچیز بھی اس دستار فضیلت کے ادنی طالب علم تھا۔

 


سرفراز عالم ابوطلحہ اسلامی۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *