وزیر اعظم فلم کے ذریعے نفرت کو بڑھا رہے ہیں۔مجلس کے کارکنان حسن اخلاق کے ذریعے اس کا جواب دیں۔امتیاز جلیل

وزیر اعظم فلم کے ذریعے نفرت کو بڑھا رہے ہیں۔مجلس کے کارکنان حسن اخلاق کے ذریعے اس کا جواب دیں۔امتیاز جلیل

کلیم الحفیظ کی صدارت کاایک سال مکمل ہونے پر جلسۂ تشکر،سالانہ رپورٹ اور ترانے کا اجراء
پریس ریلیز29مارچ2022

نئی دہلی۔ملک میں نفرت اور عداوت میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔حکومت میں بیٹھے لوگ شہریوں کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کررہے ہیں۔ملک کے وزیر اعظم تک فلم کے ذریعے نفرت بڑھار ہے ہیں،مجلس کے کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ وہ محبت اورحسن اخلاق سے اس کا جواب دیں۔مجلس کے کارکنان اتنی محنت کریں کہ ہر پارٹی ان کے دروازے پر ٹکٹ لے کر پہنچے۔ان خیالات کا اظہارجلسے کے مہمان خصوصی، ممبر پارلیمنٹ اور دہلی مجلس کے انچارج سید امتیاز جلیل نے کیا۔وہ دہلی مجلس کی جانب سے ہوٹل ریورویومیں منعقدہ جلسہئ تشکر سے خطاب کررہے تھے۔یہ اجلاس دہلی صدر کلیم الحفیظ کی صدرت کے ایک سال مکمل ہونے پر منعقد کیا گیا تھا۔امتیاز جلیل نے کہا کہ میں کلیم الحفیظ کو ایک سال مکمل ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں۔میں جانتا ہوں تنظیم چلانا کتنا مشکل ہے،کیوں کہ میں خود مہاراشٹر کی ذمہ داری نبھا رہا ہوں۔مجلس کسی ایک دھرم کی جماعت نہیں ہے،نہ ہی کسی ایک دھرم کے ووٹوں سے کوئی کامیابی ملنے والی ہے،اس لیے مجلس کے ذمہ داران کو چاہئے کہ وہ سماج کے ہر طبقے کو مخاطب کریں۔خاص طور پر محروم طبقات کو اپنے ساتھ جوڑیں،ان کے حق کی آواز بلندکریں۔انھوں نے کہا کہ جو لوگ مجلس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں انھیں ٹکٹ کے لیے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اتنی محنت کرنا چاہئے کہ ہر پارٹی ان کے دروازے پرٹکٹ لے کر پہنچے۔دہلی مجلس کے صدر کلیم الحفیظ نے ایک سال کی تکمیل پر جہاں اللہ کا شکر ادا کیا۔وہیں قائد مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی اور دہلی انچارج کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو اعتماد میرے قائدین نے مجھ پر کیا ہے میں اس کو قائم رکھوں گا۔صدر مجلس نے کہا میری کامیابی میں میری پوری ٹیم کا ہاتھ ہے۔اس لیے کہ کارکنان ہی زمین پر کام کرتے ہیں۔ایک سالہ رپورٹ کی جھلکیاں پیش کرتے ہوئے صدر مجلس نے بتایا کہ اس ایک سال میں 38وارڈوں میں تنظیم کو مضبوط کیا گیا ہے۔33وارڈوں میں ہمارے دفاتر ہیں۔30ہزار سے زائد ممبر شپ ہوئی ہے،93پریس ریلیز شائع ہوئی ہیں،50سے زیادہ عوامی اجتماعات ہوئے ہیں،اس کے علاوہ کیڈر کانفرنس،احتجا ج و مظاہرے کیے گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگ دہلی مجلس کی کارکردگی سے واقف ہوئے ہیں۔جلسے کا آغاز سوشل اینڈ کلچرل ونگ کے کنوینر حافظ قاسم عثمانی نے تلاوت قرآن سے کیا۔اس کے بعد گلدستے اور شال دے کرمہمان کا استقبال کیا گیا۔مجلس کی سالانہ رپورٹ کا اجرا ہوا۔مجلس کے ترانے کو ریلیز کیا گیا۔پروگرام میں جنرل سیکریٹری شاہ عالم،راجیو ریاض،سرتاج سیفی،افضل خان آفریدی،محمد عارف سیفی،این اے کریمی،بدرالدین ایدوکیٹ،منظر خان،ڈاکٹر انور،ریحان صدیقی،اصغر انصاری،ایڈوکیٹ منوج سونکر،محمود انور،محمد شعیب منظروغیرہ نے ایک سالہ کارکردگی پر اظہار خیال کیا۔صدارت دہلی صد ر کلیم الحفیظ نے کی اور نظامت آرگنائزیشن سیکریٹری عبدالغفار صدیقی نے انجام دی۔جلسے کے انعقاد میں آئی ٹی سیل انچارج معروف خان،اورمجلس کے جوائنٹ سیکریٹری شاداب الیاس نے اہم رول ادا کیا۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *