ہندی -اردو ایکتا منچ پوپری کے زیر اہتمام شاندار مشاعرہ و کوی سمیلن کا انعقاد

ہندی -اردو ایکتا منچ پوپری کے زیر اہتمام شاندار مشاعرہ و کوی سمیلن کا انعقاد

 

ایڈوکیٹ بھگوتی چرن بھارتی کو بیادگار بدرالحسن بدر ایوارڈ سے نوازا گیا

 

(پوپری )سیتامڑھی ( کلیم اختر)

ہندی -اردو ایکتا منچ پوپری کے زیر اہتمام “نرالا ودیا مندر”میں ایک مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت ہندی کے مشہور کوی مشہور ایڈوکیٹ بھگوتی چرن بھارتی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض راہل کمار وجمیل اختر شفیق نے مشترکہ طور پر بحسن خوبی منفرد لب و ولہجہ میں کیا

اس موقع پر اس مشاعرہ کی صدارت کرارہے ایڈوکیٹ بھگوتی چرن بھارتی کو بیادگار بدرالحسن بدر ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ کلکتہ سے تشریف لائیں مشہور شاعرہ فوزیہ اختر ردا،اور جدید لب ولہجہ کی نوجوان نسل کی مشہور شاعرہ درخشاں انجم،وشیوہر سے آئیں ابھیلاشا مشرا کو شال ،مومینٹو ،ڈائری اور کتابوں سے عزت افزائی کی گئی

اس موقع پر جن شعراء نے اپنے اپنے کلام سے محفل کو رونق بخشی ان کے منتخب اشعار قارئین کی نذر

 

تقاضے چاہ کے سارے نبھانے آتے ہیں

ہمیں تو عشق کے سارے بہانے آتے ہیں

 

آ جائے گی خبر کبھی فصل بہار کی

بس اے ردا امید نے بہلا دیا مجھے

فوزیہ اختر ردا۔کلکتہ

 

سمندروں میں تو گہرائیاں بہت ہیں مگر

ہماری سوچ کی گہرائیوں سے زیادہ کیا؟

چٹانوں کی بلندی ہے’جب آشیاں مرا

میں بھی اڑوں گی بالیقیں شاہین کی طرح

درخشاں انجم کلکتہ مٹیا برج

 

یہ ایک بات چبھ گئی امیروں کو

کہ کس خوشی میں نوازا گیا فقیروں کو

 

مری شرافت پہ ہنسنے والو، کبھی تو خود پہ نگاہ ڈالو

تمہاری خامی اگر بتا دوں، تو جانتا ہوں برا لگے گا

جمیل اختر شفیق

 

مل کے‌نفرت کے اندھیروں کو مٹایا جائے

دیپ ہر دل میں محبت کا جلایا جائے

ہم اہنسا کے پجاری ہیں سدا سے اشرف

اپنے بھارت کو نہ شمشان بنایا جائے

 

اشرف مولانگری

 

کچھ سبق سیکھا نہیں آسام سے

ملک سے ہجرت کر ایک جائے گی

 

نظر کا تیر تھا اس نے جگر کے پار کیا

پلٹ کے ہم نے کہاں اس پہ ہے پلٹوار کیا

تابش رامپور ی، ممبئی

 

تمہارے شہر میں پھولوں سے بھی خوشبو نہیں آتی

محبت سے ہمارے گاؤں کا پتھر مہکتا ہے

کفیل الرحمن خوشدل، مولانگری

 

ہندی شعرا کے اسماء اسطرح ہیں شری سریش ورما۔رام بابو نیرو، راہل کمار۔سوتنتر شانڈیل،پر کاش مشرا،وغیرہم نے بزم کو رونق بخشی اور چار چاند لگا یا۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *