سبگڑہا روتہٹ نیپال سے وارڈ ادھیکش میں نوجوان لیڈر جناب محمد مرتضیٰ کی جیت یقینی ہے
انوار الحق قاسمی
(ناظم نشر واشاعت جمعیت علماء ضلع روتہٹ نیپال)
ملک نیپال میں استھانیے چناؤ کا وقت انتہائی قریب آچکا ہے،جس کی بنا ملک کے کونے کونے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوچکی ہیں۔ گئور نگر پالیکا کے وارڈ نمبر 6 سبگڑہا روتہٹ نیپال میں تو سیاسی سرگرمیاں کچھ زیادہ ہی عروج پر ہیں اور یہاں کے لوگوں کی زبانوں پر تو بس ایک ہی لیڈر یعنی جناب محمد مرتضیٰ صاحب کا نام ہے، اور لوگ انہیں کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔اس وارڈ کی موجودہ سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئےموجودہ وارڈ ادھیکش جناب جمشید صاحب کی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے اور انہیں اپنی ہار اور ناکامی کا گمان ہی نہیں؛بل کہ یقین بھی ہوچکاہے۔
واضح رہے کہ گئور نگر پالیکا کے وارڈ نمبر 6 سبگڑہا روتہٹ نیپال سے وارڈ ادھیکش کے امیدوار پانچ(5) افراد ہیں،جن میں چار (4) مسلمان اور ایک (1)ہندو ہیں ،مگران میں سب سے بڑا نام محمد مرتضیٰ صاحب کاہے۔ان کا نام یوں ہی بڑا نہیں ہے ،بل کہ ان کی خدمات بھی زیادہ ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے:کہ گرچہ گزشتہ ادھیکش جمشید صاحب تھے؛مگر وارڈ کا ہر کام مرتضیٰ صاحب ہی نے کیا ہے۔بعض لوگ تو یہاں تک کہہ رہے ہیں:کہ ہمیں اب تک یہ احساس ہی نہیں ہوا ہے کہ ہمارا وارڈ ادھیکش جمشید صاحب تھے ،کیوں کہ جیت کے بعد انہوں نے سوائے مال جمع کرنے کے اور کوئی کام ہی نہیں کیا ہے اور جناب محمد مرتضیٰ صاحب ہیں کہ وارڈ ادھیکش نہ ہونے کے باوجود بھی سماج کا ہر چھوٹا بڑا کام کیاہے،جس کی بنا ہم لوگ اس دفع وارڈ ادھ یکچھ میں محمد مرتضیٰ صاحب ہی کو کامیاب بنا رہے ہیں۔لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جناب محمد مرتضیٰ صاحب انتہائی ملنسار،خوش اخلاق ، باہمت نوجوان لیڈر ہیں،اور ان میں کام کرنے کا جذبہ بھی بہت ہے۔جب یہ وارڈ ادھ یکچھ نہیں تھے ،تو اتنا کام کیئے ہیں کہ وارڈ کا ہر شخص انہیں کا گن گا رہاہے اور جب وارڈ ادھ یکچھ بن جائیں گے ،تو پھر ان کے کام کا معیار اور دائرہ بھی بڑھ جائے گا اور انہیں کام کرنے کا موقع بھی خوب ملے گا۔
نوجوان لیڈر محمد مرتضیٰ صاحب کا کہنا ہے :کہ لوگ اگر ہماری خدمات سے خوش ہیں،تو ایک دفع ہمیں بھی موقع دیں ،پھر دیکھیں کہ سماج کے لیے ہم کیا کرتے ہیں، ان شاءاللہ العزیز ہم تو وہ کام کریں گے جو آج تک کسی نے کیا نہیں ہے۔
جناب محمد مرتضیٰ صاحب جمعیت علماء نیپال کے مرکزی رکن مولانا محمد عزرائیل مظاہری کے ہمشیر زادہ اور راقم (انوار الحق قاسمی ناظم نشر واشاعت جمعیت علماء ضلع روتہٹ نیپال)کے پھوپھیرا بھائی ہیں۔
لوگوں کے تبصروں اور تاثرات کو دیکھتے ہوئے میں بالیقین کہہ سکتا ہوں کہ اس چناؤ میں جناب مرتضیٰ صاحب کی جیت یقینی ہے اور اللہ کرے کہ کامیاب ہوجائیں۔ان کی کامیابی کے لیے آپ حضرات سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/