*اقرأ کوچنگ کی طالبات نے فوقانیہ اور مولوی کے امتحانات میں لہرایا کامیابی کا پرچم*

*اقرأ کوچنگ کی طالبات نے فوقانیہ اور مولوی کے امتحانات میں لہرایا کامیابی کا پرچم*

مدھوبنی (عبدالباقی عبداللہ)

گذشتہ کل بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نےفوقانیہ اور مولوی امتحانات کا رزلٹ جاری کیا رزلٹ آتے ہی کامیاب طلبہ وطالبات اور ان کے متعلقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ بتا دوں کہ مشہور و معروف گاؤں کانہر پٹی مدھوبنی ضلع کے ہرلاکھی پرکھنڈ سے تعلق رکھنے والی
یہ سب طالبات نے فوقانیہ اور مولوی کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔
سکینہ خاتون بنت حارث انصاری،
ناجدہ خاتون بنت صغیر انصاری،
نورجہاں خاتون بنت اکبر انصاری،
نزہت خاتون بنت عزیر راعین،
جسیمہ خاتون بنت محمود انصاری، اور
تحسین فاطمہ بنت ماسٹر عبداللہ نے اس امتحان میں فرسٹ ڈویزن لا کر نہ صرف اپنے گاؤں میں بلکہ علاقے میں اور اقرأ کوچنگ سینٹر کا نام روشن کیا ہے۔ ان سب بچیوں کے والدین کے بقول انکی بچیاں شروع سے ہی بہت زیادہ پڑھائی میں محنت کیاکرتی تھیں آخر کار اللہ تعالیٰ نے ان بچیوں کی محنت کو ضائع نہیں کیا ۔

ہزار برق گرے لاکھ آندھیاں اٹھیں ،
وہ پھول کھل کے رہیں گے جو کھلنے والے ہیں ،

ان بچیوں نے اپنی کامیابی پر اللہ کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ والدین،اساتذہ اور ڈائریکٹر ماسٹر عبدالمالک کے قدموں میں ہدیہ تشکر پیش کیا ہے

تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا
ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں
علامہ اقبال

ان سب کی شاندار کامیابی پر مبارک بادی کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے مبارک بادی دینے والوں میں قابل ذکر ،ماسٹر عبداللہ،ماسٹر ذاکر، محمدعابد ، محمدزاہد، ماسٹر صابر ،ماسٹر عبد المالک ، عبد الباقی عبد اللہ ،رفیق ندوی ،ڈاکٹر اسامہ عاقل، مولانا مجیب الرحمٰن اسلامی ، حارث انصاری،
صغیر انصاری، اکبر انصاری،
عزیر راعین، محمود انصاری،
مولانا عزیز الرحمن فیضی،
جناب عبد الماجد،جناب علی اختر،جناب فیضان، حافظ خورشید تیمی، قمر پرویز سپولی، نہال اختر تیمی، محمد سفیان، محمد خالد، اور سابق مکھیا جناب عطاء الرحمن حفظہم اللہ نے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے شاندار روشن مستقبل کے لیے دعائیں دی ہیں

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *