*حافظ عبدالباقی عبداللہ نے تراویح میں مکمل قرآن سنایا*
مدھوبنی (نمائندہ) قرآن مجید دنیا کی سب سے افضل کتاب ہے اور پوری دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتابوں میں واحد کتاب قرآن مجید ہی ہے۔ قرآن کریم کائنات کی عظیم ترین دولت اور نعمت ہے ۔ زمین وآسمان میں خدا کو سب سے محبوب چیز قرآن کریم ہے۔ اس کی حفاظت کی ذمہ داری خدانے خود اپنے ذمہ لی ہے۔ اس میں دنیا وآخرت کی بھلائی اور ہدایت ہے ۔ اس کا پڑھنا بھی عبادت ، اورسننا بھی عبادت
ہوتا بہت بڑا ہے حافظ کا مرتبہ
مومن ہی جانتا ہے حافظ کا مرتبہ
رہتا ہے نور اسلام حافظ کے قلب میں عاقل
ہے رمضان میں نکھرتا حافظ کا مرتبہ
(اسامہ عاقل)
رمضان المبارک میں قرآن کریم کے ختم کرنے کو مسنون قرار دیا گیا ہے ، جو شخص اس مہنہ میں قرآن کریم کو ختم کرتا ہے ،گویا وہ ساری اصلی اوظلی برکات کا وارث ہوجاتا ہے ، قرآن کے مقصد سے ہی تراویح کی مشروعیت عمل میں آئی تاکہ امت نزول قرآن کے ماہ مقدس میں ذوق وشوق کے ساتھ قرآن پڑھنے یاسننے میں مشغول رہ کر ہر خیروبرکت کو دامن مراد میں سمیٹ سکے ۔یہ بصیرت افروز باتیں بزنس مین محترم جناب ارشد صاحب مرچل حیدرآباد کی رہائش گاہ پر منعقد اجتماعی نماز تراویح میں تکمیل قرآن موقع پر موجود مصلیان سے کہیں ۔ واضح رہے کہ حافظ عبدالباقی بن ماسٹر عبداللہ کانہر پٹی مدھوبنی نے بزنس مین ارشد صاحب حیدر آباد کی رہائش گاہ پر نماز تراویح میں قرآن مکمل کیا ۔ حافظ عبدالباقی کی تلاوت اور قرات نہایت ہی خوش گلو اور خوش الحان تجوید کے جملہ ضابطوں سے پرتھی ۔ حافظ عبدالباقی نہایت ہی تیز طرار اور ذہین وفطین طالب علم ہیں ۔ ابھی وہ جامعہ امام تیمیہ چندن بارہ پانچویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں ۔ مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے ۔
ماسٹر عبداللہ،ماسٹر ذاکر حسین، ماسٹر صابر حسین، محمد زاہد ، محمد عابد، ماسٹر عبدالمالک،امانت اللہ، امان اللہ سلفی، عبدالماجد،جناب علی اختر، جاوید، فیضان اختر، رفیق ندوی،
ڈاکٹر محمد شاکر عمری(یونی ور سٹی آف حیدرآباد)
محمد نوشاد عالم، تبریز تیمی،
حافظ عبدالمغنی، حافظ خورشید تیمی، حافظ میزن، مولانا عزیز الرحمن فیضی، مولانا مجیب الرحمٰن،ڈاکٹر اسامہ عاقل،محمد ابرار، محمد اقرار، مطیع الرحمن، عبداللہ شمیم، حافظ قمر پرویز، شمشاد شمیم، طارق بدر سنابلی، محمد آصف، افتخار سراجی، نازش نہال، عبدالرحیم، حافظ عبداللہ اشرف، شہنواز صادق تیمی،ظہور عالم عمری، عبدالما لک محمد علی، پروفیسر ڈاکٹر منصور عالم عمری نے دعاؤں سے نوازا
اللہ تعالیٰ حافظ عبدالباقی کو والدین کا سعادت مند اور فرمانبردار بیٹا بنائے نیز زندگی میں انہیں نمایاں کامیابی عطا کرکے خاندان ،قرابت اورملک ملت کے لئے نفع بخش بنائے ۔آمی
9771079908
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/