*یک روزہ دعوتی و اصلاحی پروگرام بحسن و خوبی اختتام پذیر*
مدھوبنی(عبدالباقی عبداللہ)
صوبہ بہار کے ضلع” سیتامڑھی” کے مشہور ومعروف علمی و ادبی گاؤں “پرسا” میں ایک دعوتی و اصلاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ پروگرام کی صدارت مدرسہ ضیاء العلوم السلفیہ،پرسا کے سکریٹری عالیجناب حافظ رضاء اللہ سلفی صاحب نے فرمائی۔ جبکہ نظامت کی اہم ذمہ داری جناب مبرور اشرف تیمی نے نبھائی،پروگرام کا آغاز قاری حامد صاحب،استاذ مدرسہ ضیاء العلوم السلفیہ کی تلاوت قرآن سے ہوا،اس کے بعد شیخ شمس الحق سلفی صاحب،استاذ مدرسہ ضیاء العلوم السلفیہ کی پڑوسی کے حقوق کے موضوع پر سب سے پہلے تقریر ہوئی،بعدہ شیخ فہیم جسیم الدین تیمی مدنی صاحب،استاذ جامعہ امام ابنِ تیمیہ کو دعوت دی گئی،شیخ مکرم نے “اولاد کی تعلیم و تربیت اور والدین کی ذمہ داریاں” جیسے حساس و متقاضی وقت موضوع پر قرآن و حدیث کے حوالے سے مدلل خطاب کیا،ان کے بعد شیخ عقیل ساجد تیمی صاحب،استاذ جامعہ امام ابنِ تیمیہ نے ” توبہ کی اہمیت و فضیلت” پر جامع و محقق گفتگو کی، شیخ حشمت اللہ چترویدی صاحب حفظہ اللہ نے خواتین اور نکاح کے موضوع پر بلیغ خطاب کیا ۔ اخیر میں صدر محفل حافظ رضاء اللہ سلفی،سکریٹری مدرسہ ضیاء العلوم السلفیہ اپنے پر مغز صدارتی کلمات سے تمام سامعین کو محظوظ کیا،
پروگرام کے روح رواں حافظ ذکر اللہ زیدی،مسرور فیض تیمی،حافظ گلزار تیمی،،ماسٹر ضمیر الحق صاحب ، شرف الدین صاحب و دیگر حضرات شریک بزم رہے،
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/