نوپور شرما کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

نوپور شرما کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

بلڈانہ –
موتلا ضلع بلڈانہ کے تمام مسلمانوں نے تحصیلدار صاحبہ کے ذریعے ضلع کلیکٹر صاحب اور ٹھانے دار کےڈریعے پولیس ادھیکشک صاحب کو میمورینڈم دے کر مطالبہ کیا ہے کہ بی جے پی کی قومی ترجمان نوپور شرما کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ واضح ہو کہ ٹی وی چینل پر بحث کے دوران اس ملعون نے ہمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرکے نوپور شرما نے تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح کرتے ہوئے مذہبی دل آزاری کی ہے۔ تمام مسلمانوں میں غم و غصے پیدا ہوا ہے۔ مولانا صاحب نے بتایا کہ رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم تمام امت کی جان ہے۔ ہمارا دین و ایمان ہے۔ دنیا کے کسی کونے کا مسلمان ہو وہ پیغمبراسلام کی توہین و اہانت ہر گز برداشت نہیں کرسکتا‌ ہے‌۔

 

اس لیے اس ملعون پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنے پر مقدمہ درج کیا جائے۔ اور سخت کارروائی کی جائے ۔ میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہے کہ نوپور شرما کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 295A اور 153A کے تحت مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ اس میمورنڈم پر مولانا فیروز عالم صاحب، سیخ سلیم نائب صدر بلدیہ،حسین قریشی ، شہید قریشی، شیخ ایوب جمعدار، الحاج نعیم شیخ منیر قریشی ، چاند شاہ، شیخ ساجد نگر سیوک، سیخ آصف قریشی نگر سیوک ، شیخ معین شیخ رفیق قریشی، شیخ ہدایت، محسن قریشی،اشرف شاہ کےساتھ برادران موتلا کی کثیر تعداد نے دستخط کئے۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *