……..فیس بک کے دیوانے…….
تحریر….. یعقوب مصطفی
موبائل نمبر 6204468722
متعلم… جامعہ امام ابن تیمیہ
بلا شبہ نوجوانی کی عمر انسان کی زندگی کا قوی ترین دور رہتا ہے بلا شبہ نوجوان ہی امت مسلمہ کا قیمتی سرمایہ ہے ،باہمت،باشعور،متحرک پر جوش اور عزم ہے،قوتوں صلاحیتوں ،حوصلوں ،امنگوں ،بلند پروازی اور عزائم کا دوسرا نام نوجوانی ہے…
کسی بھی قوم و ملک کی کامیابی و ناکامی ،فتح وشکت،ترقی وتنزلی ،عروج و زوال کا اہم کردار ادا کرتا ہے …
وہ قومیں ہمیشہ سرخرو رہتی ہیں جن کے نوجوان طوفان سے ٹکرانے کا حوصلہ رکھتے ہیں ، جوانی وہ عرصئہ حیات ہیکہ جس میں ہمتیں جواں اور حوصلے بلند ہوتے ہیں….
( سورہ کہف) یہ وہ نوجوان تھے جنہوں نے وقت کے ظالم حکم رانی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر رب العالمیں پر ایمان لاکر حق پرستی کا اعلان کیا تھا ..
شاعر مشرق علامہ اقبال رحمہ اللہ نے نوجوانوں کو بھولا ہوا سبق یاد دلایا کہ نوجوان کو ملت کے تابناک ماضی سے درس عبرت حاصل کرنے کی دعوت دیتے ہیں….
اور پوچھتے ہیں تمہیں اپنے ماضی کی کچھ خبر بھی ہے کیا تم نے اس بات پر کبھی غور و فکر کیا ہے کہ تمہارا ماضی کیا رہا ہے؟ اور کن لوگوں نے تمہیں اپنی آغوش میں پالا پوسا ہے؟وہ جو دنیا کی حکمرانی اور جاہ وحشت کو اپنی جوتیوں تلے روندتی تھی ، جس کے قدموں میں کئ سارے تاج پڑے رہتے تھے، جس قوم نے کبھی اپنی خودی کا سودا نہیں کیا….
لیکن اس کے بر عکس آج فحاشی و عریانیت،ننگا ناچ اور حیا سوز ذرائع ابلاغ ہر گھر اور خاندان کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوا ہے…
رفتار زمانہ میں بے شمار رسائل و جرائد بے حیائ کو فروغ دے رہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا میں بھی نوجوان پیش پیش رہتے ہیں…
آج یہ نوجوان جو !!فیس بک کے دیوانے !! ہیں وہ اس قدر انٹرنیٹ میں محو ہیکہ جسکا تصور نہیں ملتا..اپنی قدر و منزلت، پہچان کھو بیٹھی… جنکی زندگی کا کوئ مقصد نہیں ، کوئ ٹارگیٹ نہیں ، اور نہ کوئ اپنا Aim,goal ,status ہے صرف eat,drink, and enjoy میں وقت گزاری ہے…. بلکہ facebook,whatsApp,instagram کے story میں صرف نئے نئے فوٹو کو edit کرکے like and comment کے چکر میں قیمتی وقت صرف کر دیتے ہیں… اور لائک کامنٹ کے چکر میں زندگی کی نمایاں نعمت وقت سے کھیلتا ہوا جہنم کے دہانے کی طرف چلتے ہیں…
آج یہ مسلم نوجواں صرف فیس بک ، واٹسپ ، انسٹاگرام، کے اسٹوری میں لگے ہوئے ہیں کسی مسئلہ میں صرف ٹپنی کرتے ہیں رات کو دن اور دن کو رات میں صرف یہی فیس بک اسٹوری میں تبادلہ کرتے ہیں
اسی کا پلانینگ چلتا ہے کہ story اس مرتبہ اڈیٹ کرکے لگانا ہے پچھلا اسٹوری میں لائک کم ملا تھا…
اسی سبب سے ہمارے مسلم بھائ ہر میدان میں شاز و نادر نظر آتے ہیں حال ہی میں ایک ریسرچ کے مطابق یہ پایا گیا تھا کسی میٹینگ میں کئ IAS Officer شامل تھے جن میں بمشکل ایک دو ہی مسلم تھا
بہت افسوس کی بات جسے خیر امت کہا گیا وہ آج دوسروں کی ایجاد کردہ زہر سے خود کو اور آنے والی نئی نسلوں گلا گھونٹ رہے ہیں…
اور ہر طرف سے ہمے ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے اور ہم ہیں جو خوب غفلت کے چادر کو اوڑھنا بچھونا بنائے ہاتھ دھرے بیٹھے ہوئے ہیں..
کبھی ہمارے بہنوں کی عزت کو تار تار کیا جا رہا ہے تو کبھی مسجدوں پر حملہ، تو کبھی ہمارے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے شان میں گستاخی کر رہے ہیں اور ہم ان تماشائ کو نظر غائر دیکھتے ہیں اور انگلی چبا چبا کر رہ جاتے ہیں … ضرورت اس بات کی ہیکہ کب تک !!فیس بک کے دیوانے !!رہیں گے کب ہوش کی ناخن لیں گے ورنہ وہ دن بھی دور نہیں کہ ہمارا حال ملک برما جیسا نہ ہو …..
اسلئے گزارش ہے نوجواں سے کہ اٹھئے خلی فضاء میں آنکھیں کھولئے ، مستی خور زندگی سے قطع تعلق قائم کیجئے اور دنیا پر اپنا پرانا پرچم لہرانے کی سعی کوشش کریں ! اور اللہ سے اور رسولوں سے ہمہ وقت رشتہ قائم رکھیں… آمین…..
تحریر….. یعقوب مصطفی
موبائل نمبر 6204468722
متعلم… جامعہ امام ابن تیمیہ
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/