پر امن حج کی تکمیل پر سعودی حکومت قابل مبارک باد

پرامن حج کی تکمیل پر سعودی حکومت قابل مبارک باد
وصی اللہ عبد الحکیم مدنی
9453117451

سدھارتھ نگر/١٥جولائی/پریس ریلیز/اڑان نیوز، بہار/ ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کے ناظم اعلیٰ مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے جاری پریس میں اڑان نیوز کے چیف ایڈیٹر کو سال رواں کے پرامن مناسک حج وعمرہ کی ادائیگی پر گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ
مملکت سعودی عرب ایک اسلامی ودینی حکومت ہے جس کی اساس وبنیاد توحید وسنت پر ہے، اس کی متنوع وعظیم الشان خدمات لائق تحسین اور بے نظیر ہیں، اس کی قابل رشک وناقابل فراموش اور ذریں کارناموں میں سے ایک کارنامہ عازمین حج اور ضیوف الرحمن کی عمدہ ضیافت ومیزبانی اور راحت رسانی ہے، ایام حج میں خادم الحرمین الشریفین سعودی حکام، وزارت حج اور عوامی سطح پر دیگر معاونین پوری حرکت ونشاط میں رھتے ھیں اور اپنی اخلاقی ومفوضہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں معمولی کوتاہی نہیں کرتے ہیں، بلد امین میں بیرون ممالک سے تشریف لائے ہوئے معتمرین وعازمین حج کی ہر خدمت کو اپنے لیے باعث سعادت اور عزوشرف سمجھتے ہیں جس کا عینی شاہد راقم الحروف ہے-
معتمد ومنشور رپورٹ کے مطابق سال رواں 2022ء1443ھ میں سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے امسال صرف دس لاکھ حاجیوں کو فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت دی تھی، جس میں سے حجاج کرام کی کل تعداد: آٹھ لاکھ ننانوے ہزار تین سو ترپن (8,99,353) ہے جن میں بیرون سعودی عرب سے آئے ہوئے حجاج کی تعداد سات لاکھ اناسی ہزار نو سو انیس (7,79,919) ہے اور اندرون سعودی عرب سے آئے ہوئے حجاج (جس میں سعودی شہری اور مقیمین سب داخل ہیں) کی تعداد ایک لاکھ انیس ہزار چار سو چونتیس (1,19,434) ہے۔
ان حجاج کی خدمت پر مختلف سرکاری اور پرائیوٹ شعبوں کی طرف سے مامور افراد کی كل تعداد: دو لاکھ اٹھائیس ہزار سات سو اکیس (2,28,721) ہے،
اللہ کے فضل وکرم اور مملکت توحید کی فراہم کردہ سہولیات اور بے مثال انتظامات سے مستفید ہوتے ہوئے سارے عازمین نے پرسکون، پرامن اور خوش گوار ماحول میں عمرہ اور حج کے سارے اعمال ومناسک اداکیے اور کوئی بھی دل خراش، ناخوش گوار حادثہ پیش نہیں آیا،
سعودی حکومت نے اللہ کی نصرت وتائید سے مکمل تیاری کے ساتھ حج کو امن وشانتی کے ماحول میں ادا کرنے کی ہرممکن کوشش کی ،اللہ کی توفیق اور اس کے نیک بندوں کی مخلصانہ دعاؤں کے باعث امسال کا حج بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا، جس پر سعودی حکومت شکریہ اور مبارک باد کی مستحق ہے
اللہ تمام حجاج کے حج کو “حج مبرور” بنائے اور مملکت توحید کواپنے حفظ وامان میں رکھتے ہوئے حاقدین و حاسدین کے شرور وفتن اور خفیہ شازسوں سے تاابد محفوظ رکھے، آمین
امیر جمعیت مولانا محمد ابراہیم مدنی نے امسال پر امن اور کامیاب حج کے اختتام پر عالم اسلام کو عموماً اور سعودی حکام اور ان کے مخلص معاونین ورفقاء کار کو خصوصاً دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کی حکومت کو ہمیشہ قائم ودائم رکھے-
ناظم جمعیت کے بے لوث ومخلص نائبین مولانا عبدالرب سلفی، مولانا سعود اختر سلفی اوربرادرم رفیع احمد(لبی) نے کہا کہ 2022ءکاپرامن مناسک حج وعمرہ کی تکمیل سعودی عرب کے معاندین ومخالفین کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے، اللہ سعودی حکومت کو شاد و آباد رکھے، اس کی تمام تر مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اور ضیوف الرحمن کی بیش از بیش خدمت پر اجر عظیم سے نوازے، آمین
ضلعی جمعیت سدھارتھ نگر کے دیگر عہدے داران وذمہ داران اراکین شوری وعاملہ نے بھی سعودی حکومت کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی بقاءودوام اوردشمنان اسلام کی شازسوں کوناکام بنانےکے لیے دعائیں کیں-

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *