*کامیاب حج 2022 اور سعودی عرب کی عظیم خدمات*
تحریر:ڈاکٹر طارق صفی الرحمن مبارکپوری مدنی
مملکت سعودیہ عربیہ ان ممالک میں سر فہرست ہے جو اپنے خدمات انتہائی اعلی سطح پردیانتداری اور اخلاص کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔ سعودی عرب نظم ونسق، امن وامان اور صحت وسلامتی کی ایسی خدمات پیش کرتا ہے جس کی نظیر ومثال ملنی مشکل ہے ، حج 2022 اس کی واضح دلیل ہے۔ دس لاکھ کے قریب عازمین حج نے اس سال حج کے فرائض انجام دیئے لیکن اللہ کے فضل کے بعد سعودی حکومت کے اعلی انتظامات کی وجہ سے ایک بھی حادثہ رو نما نہیں ہوا۔
سعودی عرب کی سیکورٹی اہلکاران کی خدمات صرف حفاظت ونگرانی کی حد تک مقصور نہ تھیں بلکہ فوج وپولیس کا یہ عملہ جسے دنیا درشتی وسختی اور جفاوت قلبی سے پہچانتا ہے حج کے ایام میں ضعیفوں اور مسکینوں کی خدمت گزاری کرتے ہوئے دیکھا گیا ، ایک ضعیف عورت کوکرسی پر بٹھا کر جمرات کے قریب اتنی اونچائی پر لاتے ہیں کہ بآسانی وہ اس کنکری مارنے کے فریضہ کو ادا کرتی ہے، دوسرے مقامات پر حجاج کرام کے سروں پر پانی کی ہلکی ہلکی پھواریں ڈال کر ان کے تھکے ہوئے چہروں اور جسموں کو ترو تازگی فراہم کرتے ہیں۔ یہ اور اس طرح کے بے شمار واقعات سوشل میڈیا بھی جا بجا ستاروں کے مانند بکھرے ہوئے چمک رہے ہیں ۔
قریب دو سال کی کورونا مہاماری اور کوویڈ بیمار ی نے پوری دنیا کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ، اور اب بھی بعض ممالک ومقامات ایسےہیں جہاں اس بیماری کے دوبارہ پھیلنے کی خبر آتی رہتی ہے ۔ اس حالت وکیفیت میں سعودی عرب کی اعلی خدمات کی داد دینی چاہئے کہ انہوں حجاج کرام کی سہولت کے لئے اپنے خزانے کے دروازے کھول دئیے، اور ایسی احتیاطی تدابیراختیار کی، حفظان صحت کا ایسا بہترین نظم کیا کہ بفضل اللہ سبحانہ ایک بھی کورونا مریض نہ پایا گیا اور نہ اس طرح کے کسی اثر کا ظہور ہوا۔ امریکی نیوز چینل ای بی سی نیوز تحریر کرتا ہے:
(crowds for a chance to touch and kiss the black stone on the Kaaba’s eastern corner. But the government has again banned this)
خانہ کعبہ کے رکن میں موجود حجر اسود کو چومنے اور چھونے کے لئے بھیڑ اکٹھا تھی لیکن سعودی حکومت نے اس پردوبارہ پابندی عائد کر دی۔
اسی طرح ملیشیائی خبر رساں ایجنسی دا اسٹار نے سعودی عرب کی اعلی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے لکھا:
Health and emergency center, mobile health units, and virtual health services are also ready to provide services.
صحت وایمرجنسی مراکز ، موبائل ہیلتھ یونٹ، اور ورچوئل ہیلتھ سروسز بھی اپنی خدمات پیش کرنے کے ہمہ وقت تیار ہیں۔
عالمی اخبارات نے دوران حج پیش کی جانے والی خدمات کواپنے صفحات واصوات کی زینت بنائی ، برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز اور اسپینی اخبار ال پیس نے حجاج کرام کی نقل وحرکت میں قطار الحرمین (الحرمین ٹرین) کی خدمات اور اس کے بہترین نظم کی تعریف کی ہے کہ کس طرح سعودی اتھارٹی نے حجاج کے ازدحام کو کنٹرول کیا اور فری آف ایکسیڈنٹ حج کو یقینی بنایا اور الحرمین ٹرین کے ذریعہ تقریبا چھ لاکھ (600000) افراد کو مشاعر مقدسہ ( منی ، عرفات ومزدلفہ) میں منتقل کیا۔واضح ہو کہ مشاعر مقدسہ کا مجموعی رقبہ 33 کیلو میٹر مربع ہے جبکہ منی کا مجموعی رقبہ 8.16 کیلو میٹر مربع ، مزدلفہ کامجموعی رقبہ 12 کیلو میٹر مربع اور عرفات کا مجموعی رقبہ 13 کیلو میڑ مربع ہے ۔
ا سکے علاوہ سعودی نے عرب نے حجاج کرام کی نقل وحمل کی سہولت کے وسیع راستے اور سرنگیں تعمیر کی ہیں ، مختلف مقامات پر سایہ دار راہ داریاں بنائی گئی ہیں ، موسم و اژدھام کے اعتبار سے موبائل پر میسیجز بھیجے جاتے تھے، مشاعر مقدسہ میں ہرمقام پر پینے کے پانی کے لئے نلکے لگے ہوئے ہیں ، قضائے حاجت اور بدن کو راحت پہونچانے کے لئے ٹوائلٹس اور باتھ رومز بنائے گئے ہیں ، نیز آرام وراحت کی غرض سے،متعدد مقامات پر کرسیوں کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
الغرض خدمات اتنی متنوع اور بے شمار ہیں کہ مختصر تحریر میں احاطہ کرنا ممکن نہیں۔ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز ، کراؤن پرنس امیرمحمد بن سلمان ، امیر مکہ اور مرکزی حج کمیٹی کے صدر خالد الفیصل حفظہم اللہ ، حج میں کام کرنے والے تمام عملہ اورسعودی عوام کو اس کامیاب حج کی مبارکباد دیتا ہوں اور اللہ سبحانہ وتعالی سے دعا گو ہوں کہ ان کے مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ان کی کاوشوں اور محنتوں کا جنت کی صورت میں بہترین بدلہ عطا فرمائے۔ آمین
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/