صرف کمیاں ہی شمار نہ کریں؛بل کہ ان کے خاتمے کی جانب بھی توجہ دیں

صرف کمیاں ہی شمار نہ کریں؛بل کہ ان کے خاتمے کی جانب بھی توجہ دیں

کام کی نوعیت ملحوظ رکھتے ہوئے کام کرنے والا تلاش کیا جائے: مولانا انوار الحق قاسمی ترجمان جمعیت علماء روتہٹ نیپال
(نیپال 30/جولائی)بھتیرے آپ کو ایسے علما ملیں گے ،جو یہ کہیں گے کہ :ہم مسلمان تعلیمی میدان میں سبھوں سےپیچھے ہیں،ہم میں یہ خامی ہے وہ خرابی ہے الغرض دنیا بھر کی کمیاں گنا دیں گے ؛مگر یہ سب بس شمار کرنے ہی کے حد تک ۔کیا کیا جائے کہ یہ ساری خامیاں دور ہوں،اس کی طرف کوئی توجہ نہیں۔اسی طرح مسجد ہو یایہ کہ کوئی تنظیم،ہر ایک کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے لوگ وقت کے بڑے شیخ الحدیث ہی تلاش کرتے ہیں،یہ نہیں کہ بہتر کام کرنے والا تلاش کیاجائے۔اور پھر شیخ الحدیث تلاشے جانے کے بعد یہ کہیں گے کہ فلاں کام نہیں ہوا ،چلاں کام نہیں ہوا۔تو بھلا آپ ہی بتائیں کہ جو وقت کے نایاب عالم ہوں گے وہ آپ کی مسجد یا تنظیم میں وقت دیں گے یا اپنا کوئی اور کام کریں گے؟ ہاں اگر طلبا کو بخاری شریف پڑھانے کی ضرورت ہے، تو پھر وقت کے بڑے شیخ الحدیث آپ شوق سے تلاش کریں،اس میں کوئی حرج نہیں ہے ؛کیوں کہ دقت تو قلب اور بر عکس کی صورت میں ہوتی ہے۔الغرض کام کی نوعیت ملحوظ رکھتے ہوئے کام کرنے والا تلاش کیا جائے،تو بہتر رہے گا۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *