ڈاکٹر اظہر الحق کا انتقال مظفرپور کےلئے عظیم خسارہ: اکبر اعظم صدیقی
چین پور واجد پنچایت کے مکھیا ڈاکٹر اظہر الحق کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنماؤں کا اظہار تعزیت
مظفرپور: 7/اگست(پریس ریلیز) ڈاکٹر اظہر الحق عرف نرالے کے انتقال سے چین پور واجد پنچایت سمیت مظفرپور کا رہبر چلا گیا۔ ہم لوگوں کو یقین نہیں تھا کہ اتنا بڑا حادثہ ہو جائے گا۔ مذکورہ بالا باتیں انصاف منچ مظفرپور کے ریاستی تنظیمی سیکرٹری اکبر اعظم صدیقی نے ضلع مظفرپور کے واقع چین پور واجد پنچایت کے مکھیا ڈاکٹر اظہر الحق عرف نرالے کے انتقال پر تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں نے گمان بھی نہیں کیا تھا کہ اتنا بڑا حادثہ ہو جائے گا۔ ان کا جانا پورے علاقے کے کے لیے بڑا خسارہ ہے۔ ان کا انتقال مظفرپور کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔ مظفرپور کے لیے ایک بڑا خلا ہے جسے کوئی پُر نہیں کر سکتا ہے۔انکی ناگہانی موت سے کافی گہرا صدمہ پہنچا ہے۔اور یہ ذاتی خسارہ ہے۔ اکبر اعظم صدیقی نے مرحوم کی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ وہ غریب پرور انسان تھے۔ ضرورت مندوں کی مدد کیا کرتے تھے۔ اپنے ماتحتوں کے حسن سلوک سے پیش آتے تھے۔ این آر سی تحریک کو پروان چڑھانے میں بھی اپنے اپنے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین۔ واضح رہے کہ مکھیا ڈاکٹر اظہر الحق کا چھ اگست کی صبح اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا۔ ان کی موت سے پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہزاروں کی تعداد میں سیاسی وسماجی کارکنان نے ان کے گھر چین پور بنگرہ پہنچ کر انکے بڑے بھائی ایڈوکیٹ مظہر الحق سمیت اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔ مرحوم کی نماز جنازہ اتوار کی صبح نو بجے مدرسہ چوک وقع اقلیمہ ہائی اسکول کے میدان میں ادا کی گئی اور آبائی قبرستان میں ہی سپرد خاک کیا گیا۔
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/