*”برے اعمال اور گناہوں کی وجہ سے دل زنگ آلود ہوجاتا ہے”وصی اللہ مدنی*
ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی زیر سرپرستی، جمعیت اہل حدیث حلقہ اٹوا کے زیر انتظام اور باشندگان جھکیہاکےتعاون وزیر نگرانی مورخہ8 اگست 2022بروز سوموار بعد نمازِ مغرب سر زمین جھکہیا میں ایک دعوتی ،تبلیغی و اصلاحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم أعلی اور جامعہ سراج العلوم السلفیہ کے استاد مولاناوصی اللہ مدنی حفظہ اللہ نے کی اور نظامت کا فریضہ المعھد الاسلامی بحر العلوم انتری بازار کے پرنسپل اور جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے نائب ناظم مولانا عبد الرشید سلفی نے انجام دیا ، انھوں نے اپنے ابتدائی کلمات ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے قیام کی افادیت وضرورت پر روشنی ڈالی ،پروگرام کا آغاز حافظ تجمل (استاد مدرسہ ضیاء العلوم،جھکہیا)کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ، تمہیدی کلمات کے بعد ناظم اجلاس نےجامعہ سلفیہ بنارس کے فیض یافتہ مولانا عبدالغنی سلفی کو دعوت خطاب دیا جہنوں نے اتباع سنت کے موضوع پر جامع اور مدلل گفتگو کی بعدازاں جامعہ سراج العلوم السلفیہ کے استاد وجامعہ کی جامع مسجد کے خطیب اور ماہنامہ السراج کے معاون ایڈیٹر مولانا سعود اختر سلفی نے فضائل صحابہ کے موضوع پر کتاب وسنت کی روشنی میں پرمغزاور دل نشین اسلوب و انداز میں خطاب کیا ، اس کے بعدصدر مجلس مولانا وصی اللہ مدنی ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر نے اپنے صدارتی خطاب میں “انسانی زندگی پرگناہوں کے اثرات “کوقرآن وحدیث کی روشنی میں مختصر مگر جامع انداز میں بیان کرتے ہوئے توبہ و استغفار، اللہ کی طاعت وبندگی اور برے اعمال سے اجتناب کرنے کی حاضرین سے دردمندانہ اپیل کی، پروگرام کے اعلان اختتام سے پیشتر مولانا عبدالرحمن سلفی داعی الوجہ دعوہ سنٹر،سعودی عرب نے سامعین کے بعض تحریری سوالات کا جواب دیتے ہوئے انتظامیہ اور ذمہ داران جمعیت سے کہا کہ اس دعوتی وتبلیغی مشن کو آئندہ بھی برقراررکھیں ، انہی کی دعائیہ کلمات پر مجلس کے اختتام کا اعلان کیا گیا ۔
الحمدلله !یہ دعوتی واصلاحی پروگرام ہر اعتبارسے کامیاب رہا، مسجد کے دوسرے منزل پر عورتوں کے بیٹھنے کا انتظام تھا، سیکڑوں کی تعداد میں مردوزن نے شرکت کرکے علماء کرام کے بیانات وخطابات سے مستفید ہوئے،
پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار میں مقامی افراد وعلم دوست علماء واحباب کے علاوہ بطور خاص مولانا عبدالرحمن سلفی، مولانا فخرالدین ریاضی، ماسٹر شمس الدین، حاجی رضوان احمد سلفی خازن (مدرسہ ضیاء العلوم،جھکہیا)اور اظہار احمد کی کاوشیں شامل تھیں، علماء نواز احباب نےمدعوئین علماء وخطباءکی پرتکلف اور عمدہ ضیافت کی، اللہ سب لوگوں کی قربانیوں کو شرف قبولیت بخشے، آمین
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/