* بڑھتا ہوا فتنہ ارتداد امت کے لئے فکر انگیز مسئلہ*
قمرالزماں عبد الکریم تیمی
مذہب اسلام ایک آفاقی مذہب ہے یہ کسی ایک قوم یا کسی ایک بر اعظم کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے اور قیامت تک آنے والے لوگوں کے لئے ہے
اس دین کی ابتداء انسانوں کی ابتداء سے ہوئی ہے جو اللہ رب العزت کے یہاں مقبول اور پسندیدہ دین ہے اور اللہ رب العزت گاہے بگاہے وقتا فوقتاً اس دین کی احیاء کے لئے نبی اور رسول بھیجتے رہے اور پھر اس کے آخری رسول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیج کر قیامت تک کے لئے نبی اور رسول بھیجنے کا سلسلہ بند کر دیا ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں اس کے أوامر و نواہی قواعد وضوابط حلال وحرام حدود و قیود کے سارے احکام لوگوں تک پہنچا کر قیامت تک کے لئے اس دین کو مکمل کر دیا اب رہتی دنیا تک اس دین کے اندر نہ کوئی نئی چیز داخل کی جا سکتی ہے اور نہ نکالی جا سکتی ہے بلکہ ایسا کرنا ضلالت و گمراھی ہے اور ہر گمراھی جہنم میں لے جاتی ہے۔
قارئین کرام !
ہم سب اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ آج کا دور نہایت پر فتن اور پر آشوب دور ہے ، شوشل میڈیا کا زمانہ ہے گمنام جگہوں کی خبریں منٹوں میں دنیا تک پھیل جاتی ہے ، اس پر فتن وقت میں جب مسلمانوں کی اکثریت دین سے نا واقف ہے کچھ عقل کے پرستار اور فہم سلیم سے دور ، آدھے ادھورے جانکار یا اپنے اندر شکوک و شبہات رکھنے والے لوگوں کو اللہ کے یہاں مقبول،امن و شانتی کا پیغام دینے والا ، میل محبت کا درس دینے والا یہ عظیم دین برا لگنے لگا ہے – انہوں نے اس کو مٹانے ، اس کو بدنام کرنے ، لوگوں کو اس سے بیزار کرنے اور عام مسلمانوں کے اندر اس کے تعلق سے شکوک و شبہات پیدا کرنے کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر اٹھا لی ہیں جو آئے دن شوشل میڈیا کا سہارا لے کر اپنے مشن کو تیز کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں اور ان کو اپنے مشن میں کامیابی بھی ملتی ہوئی دیکھائی دے رہی ہے ، یہ عام مسلمانوں کے اندر اور دین کے تعلق سے آدھے ادھورے علم رکھنے والے لوگوں کے اندر شکوک و شبہات کا پہاڑ کھڑا کر کے ، غلط فہمیاں پیدا کر کے اپنے جال میں پھنسانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔اس کی وجہ سے روزانہ اس بر صغیر ہند و پاک میں کتنے لوگ ان کے شکوک و شبہات کا شکار ہو کر ارتداد کی راہ اپنا لیتے ہیں اور کتنے غیر مسلموں کے اندر اسلام کے تئیں بغض عداوت مزید بڑھ جاتی ہے جو امت مسلمہ کے لئے خصوصاً علماء کرام کے لئے درد سر سے کم نہیں ہے ۔
اس لئے آج ہمیں اس تعلق سے سر جور کر غور فکر کرنے اور منصوبہ بند طریقے سے ان کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عام مسلمانوں کو ان کے جال سے بچایا جا سکے ان کے چنگل میں پھنسنے سے دور رکھا جا سکے اور جو لوگ شکوک و شبہات کی بنا پر اسلام سے دور ہو گئے ہیں انہیں دوبارہ دین اسلام میں لایا جا سکے ورنہ وہ دن دور نہیں جب ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان کے چنگل میں پھنس کر مرتد ہو جائیں گے ، دین کو مزید بدنام کیا جائے گا اور حق کی آواز کو دبایا جائے گا پھر ہمارے لئے ایک ساتھ کئی مشکلات سے نپٹنا آسان نہیں ہوگا ۔
اللہ سے دعا ہے کہ اللہ رب العزت سب کو صحیح سمجھ عطا فرمائے اور دین حنیف پر قائم و دائم رکھے آمین
(نوٹ:۔ اوپر لکھی ہوئی چیزوں پر اگر کسی کو یقین نہ آئے تو یوٹیوب میں Ex muslim سرچ کر کے دیکھ لیں)
قمرالزماں عبد الکریم تیمی
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/