دی شین ہیومن ویلفیئر سوسائٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف لرننگ مینیا کی ٹیم نے رکشا بندھن پر خاص تحفہ دیا
نئی دہلی: دی شین ہیومن ویلفیئر سوسائٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف لرننگ مینیا کی ٹیم نے اپنی غیر مسلم بہنوں اور بیٹیوں کو 40 ہاتھوں پر مہندی لگا کر بڑی خوشی دی ہے آج رکشا بندھن ہے، اس خوشی پر دونوں تنظیموں کی ٹیم نے ہاتھوں پر مہندی لگا کر مبارکباد دی۔ غیر مسلم بہنوں کی مہندی لگایا اور ان کے معصوم چہرے پر خوشی اور مسکراہٹ لے آۓ، وہیں لڑکیوں نے بتایا کہ ہم نے پہلے کبھی رکشا بندھن پر ہاتھوں پر اتنی خوبصورت مہندی نہیں لگائی۔
انہوں نے بتایا کہ باہر مہندی کے تہوار بہت مہنگے ہوتے ہیں، ایک ہاتھ میں مہندی لگانے کے 100 روپے لیتے ہیں۔ اس لیے وہ صرف سادہ مہندی لگا تے تھے۔ لیکن اس بار ہمارے ہاتھوں پر اچھی مہندی لگی ہے اور وہ مہندی جو پیسے سے نہیں پیار سے بھری ہوئی ہے۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے رضاکار کوہ نور اور سکریٹری بھگوانیہ نے ہمت این جی او کو اپنا اہم تعاون دیا۔
اس سرگرمی کے ذریعے دونوں تنظیموں نے محبت اور بھائی چارے کا بہت اچھا پیغام دیا ہے۔
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/