این ایس ای آر ڈی کے زیر اہتمام جشن آزادی کا امرت مہوتسو دھوم دھام سے منایا گیا

این ایس ای آر ڈی کے زیر اہتمام جشن آزادی کا امرت مہوتسو دھوم دھام سے منایا گیا

نئی دہلی۔نیو سوسیو اکنامک ریسرچ اینڈ ڈیولپمینٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی کا امرت مہوتسو دھوم دھام سے منایا گیا  جس میں مہمان خصوصی کے طور پر پروفیسر رحیلہ فاروقی  جامعہ ملیہ اسلامیہ  اور اسپیشل مہمان کے طور پر رتنا شکلا آنند  نے شرکت کی۔
تقریب میں مونیکا تیاگی،ایڈوکیٹ شبیر علی،ابو سفیان،مہرالنسا،حافظ تحسین خان،حافظ محمد ارشد،مصطفے سہیل شمسی،بابر معین،تبریز عالم وغیرہ نے  خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پرپروفیسررحیلہ فاروقی نے کہا کہ جشن آزادی کے مو قع پر میں سبھی بچوں سے یہی کہوں گی کہ وہ تعلیم ہر حال میں حاصل کریں خاص کر بچیوں سے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر کی صلاحیت میں نکھار پیدا کریں کیونکہ تعلیم سے ہی خود کی،والدین کی اور ملک کی ترقی ممکن ہے۔
رتنا شکلا آنند نے کہا کہ ملک کی آزادی میں سبھی مذاہب کا اہم رول رہا ہے سبھی نے قربانیاں دی ہیں اور این ایس ای آر ڈی کے آج کے اس پروگرام میں جس طرح  گنگا جمنی تہذیب کا رنگ دیکھنے کو ملا وہ قابل تعریف ہے  اور اس کامیاب پروگرام کے لئے پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
انھوں نے کہا کہ ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کے لئے تعلیم ہرحال میں ضروری ہے اس لئے میری سبھی سے اپیل ہیکہ اعلی سے اعلی تعلیم حاصل کریں  اور تعلیم و ترقی سے متعلق جو بھی اسکیمیں حکومت کی طرف سے ہیں ان سے بھر پور استفادہ کریں  اور سبھی مل جل کر آپسی اتحاد کے ساتھ رہیں اور بھائی چارہ قائم رکھیں۔
محمد کیف چیئر مین  این ایس ای آر ڈی  نے کہا کہ ہندوستان کو آ زاد کرانے میں سب کا خون شا مل ہیں مسلم، ہندو، سکھ، عیسائی ہمیں اس ملک میں مل جل کر رہنا چاہئے آپس میں پیا ر محبت کرنا چاہئے ایک دوسرے کی مدد کر نی چاہئے۔ ملک میں آزادی میں سب کا خون شامل ہے سبھی نے آزادی کی خاطر اپنی جانیں قربان کردیں ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں انھیں خراج عقیدت پیش کرنا ہماری اہم ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر متعدد شخصیات اور بچوں کو اعزاز سے بھی سرفراز کیا گیا۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *