أقرأ کوچنگ سینٹر کانہرپٹی میں کی گئی دھوم دھام سے پرچم کشائی 

اقرا کوچنگ سینٹر کا نہرپٹی میں (75)ویں جشن یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ کیا گیا، اس پر مسرت موقع سے قومی ترانہ ایک طالب علم نے پیش کیا ۔
بعد ازاں مولانا فہیم تیمی صاحب نے
تاریخِ آزادئ ہند کے عنوان کے تحت نہایت ہی لا جواب و پر مغز خطاب کیا ۔انہوں نے اس موقع پر جملہ سامعین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے اسلاف کی بے پناہ قربانیوں کو اس وقت عام کرنے کی بہت ضرورت ہے۔۔
یقینا آج کا دن ہم سبھوں کیلئے انہتائ تاریخی و یادگار دن ہے کیوں کہ 15اگست1947ء کو ہمارا وطن عزیز ہندوستان مجاہدین آزادی کی طویل جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کے بعد انگریزوں کے ظلم وستم اور غلامی کی زنجیروں سے آزاد ہوا۔
ہمارے اسلاف نے ملک کو آزادی دلانے کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،جن کی بدولت ہمیں گوروں سے آج کے دن آزادی جیسی نعمت نصیب ہوئی۔
لیکن افسوس ہے کہ آج ہم اپنی اسلاف کی تاریخ سے بالکل ہی نابلد ہوتے جا رہے ہیں ۔
اس موقع پر اقرأ کوچنگ سینٹر کے پرنسپل عالی مرتبت عبد الباقی عبد اللہ صاحب نے سبھی سامعین کا دل کی گہرائیوں سے جشنِ یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی ۔مولانا عبد الحمید اسلامی صاحب مولانا سعوداسلامی صاحب ماسٹر عبداللہ صاحب اور اقرا کوچنگ کے ڈائریکٹر ماسٹر عبدالمالک صاحب نے
وہاں موجود تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں

 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں

  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *