*نمازِ استسقاء اور توبہ و استغفار کا سلسلہ جاری رکھیں: وصی اللہ مدنی

*نمازِ استسقاء اور توبہ و استغفار کا سلسلہ جاری رکھیں* وصی اللہ مدنی
______________________

سدھارتھ نگر23/اگست، پریس ریلیز،نیوز اڑان، بہار
ضلعی جمعیت سدھارتھ نگر کے ناظم اعلیٰ مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے نیوز اڑان، بہارکے ایڈیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارش کی کمی کے باعث ہماری کھیتیاں سوکھ رہی ہیں، فصلیں برباد ہو رہی ہیں، خشک سالی کے آثار واضح طور پر نمایاں ہیں، تمام مخلوقات کو بارش کی شدید ضرورت ہے، ہمارے برے اعمال کے باعث بارش نہیں ہورہی ہے، ہم اپنے رب کی غضب ناکی کے شکار ہیں، ناظم جمعیت نے ان تمام اخوان جماعت جمعیت اور مدارس کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے جمعیت کی تحریک، تحریض اور اپیل پراپنے اپنے علاقوں میں نمازِ استسقاء کا خود اہتمام کئے اور دوسرے احباب کے ذریعہ اس سنت کو زندہ کرایا
آج دوبارہ پہر انھوں نے جمعیت وجماعت کے ذمہ داران وکارکنان، مدارس وجامعات کے منتظمین ومدرسین، باغیرت ودین پسند عوام اور تمام علماء کرام سے عموماً اور خطباء جمعہ سے خصوصاً گزارش کی ہے کہ آپ اپنے اپنے علاقوں میں عوام کو دروس اور خطبات جمعہ میں *خشک سالی کے اسباب وعلاج* سے روشناس کراتے ہوئے توبہ و استغفار، برے اعمال کی اصلاح، بارش کی مسنون دعائیں اور نمازِ استسقاء کا خصوصی اہتمام کرنے کی ترغیب دلائیں، دین دار اور بااثرعوام وقائدین سے رابطہ کرکے وقت ودن مقرر کریں اور حلقوں کے مختلف مواضعات میں سنت نبوی ﷺ کے مطابق نمازِ استسقاء کا اہتمام کرایں، مسنون طریقے پر باران رحمت کے نزول کے لیےدعاوں کا خود اہتمام کریں اور لوگوں سے کرائیں –
امید ہے کہ ہمارا رب اپنے گنہگار بندوں سے راضی ہو جائے اور باران رحمت نازل فرمادے، اللہ کے فضل وکرم سے گذشتہ ھفتہ میں کہیں زیادہ اور کہیں کم بارش ہوئی ہے، ابھی جن خطوں اور علاقوں میں بارش نہ ہوئی ہو تو وہاں نماز استسقاء کا اہتمام کرائیں اور آئندہ خطبات جمعہ میں دینی ومعاشرتی فساد وبگاڑاورخرابیوں کو موضوع سخن بنائیں،اللہ ہم سب کو اپنی مفوضہ ذمہ داریوں کو بحسن وخوبی انجام دینے کی توفیق عنایت فرمائے، آمین
امیر جمعیت مولانا محمد ابراہیم مدنی نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کے لطف و کرم اور فضل واحسان سے باران رحمت کا نزول ہوا، کہیں کم تو کہیں کچھ زیادہ، لیکن ابھی بھی بارش کی بہت کمی ہے اور ضرورت شدید تر، اس لیے بکثرت استغفار اور دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں، اسی طرح تمام حلقوں کے امراءونظماءسےگزارش ہے کہ اس مشن میں حتی المقدور حصہ لیں، اللہ آپ سب لوگوں کو دنیا وآخرت کی سعادتوں سے سرفراز فرمائے، آمین

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *