زندگی خوشگوار بنانی ہے تو چند باتیں یاد رکھیں ۔

زندگی خوشگوار بنانی ہے تو چند باتیں یاد رکھیں ۔
شاہنواز صادق تیمی
جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ

1: ہرحال میں فرائض وواجبات کی پاسداری لازم سمجھیں سنن و نوافل کو حرزِ جاں بنائیں “من کان للہ کان اللہ لہ”توحید پہ استقامت کی دعاء کریں یقینا یہ اللہ پاک کی بڑی نعمت ہے ۔

2: ذکر واذکار ،دعاء اور تلاوت قرآن سے زبان کو تر رکھیں بحیثیت مومن ہمارا یہ اعتقاد ہے کہ سکون بہر کیف ذکر الٰہی میں ہی مضمر ہے “الا بذکر اللہ تطمئن القلوب”۔

3:اللہ پاک کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا کریں جو نعمتیں ملی ہیں اس کی قدر کریں زیادہ اور مزید کی لالچ ہی ہمیں ملی ہوئ نعمت سے غافل کردیتی ہیں اور پھر حیاۃ مستعار سے سکون واطمینان کیسے نکل جاتا پتہ بھی نہیں چلتا اس لئے جو ملا ہے اس پر شکر بجا لائیں جو نہیں ملا ہے اس کے لئے بارگاہِ الٰہی میں دعاء کریں اور صبر و ضبط کا مظاہرہ کریں یہ بات یاد رکھیں اللہ پاک آپ کو وہی دیتا ہے جو آپ کی لئے مفید اور خیر کا باعث ہو۔

4:حدیث رسول ” الید العلیا خیر من الید السفلی” پہ عمل کریں ہمیشہ دینے کا جذبہ رکھیں راہ دین میں دینا دراصل قربت الہی کا بہترین ذریعہ ہے اس لئے جب بھی موقع ملے دل کھول کر استطاعت بھر راہ حق میں خرچ کریں سچ مچ بہت سکون ملے گا ۔

5: دین سیکھیں اپنے بچوں کو دین کی تعلیم دلوائیں علماء کی صحبت اور ان کی مجالس کو غنیمت جانیں ان کی قدر کریں یہ وارثین انبیاء ہیں ان کا مقام بڑا ہے ان کی عظمت کو سمجھیں ۔

6: حدیث رسول “من لم یرحم صغیرنا ولم یؤقر کبیرنا فلیس منا” چھوٹے پہ شفقت اور بڑوں کا احترام ہی آپ کو زندگی میں آگے لے جاتی ہے بڑوں کی عزت کریں ان سے تمیز سے پیش آئیں چھوٹوں پہ رحم کریں رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کا اس بابت کیا اسوہ رہا ہے اس کو جانیں اور اس پہ عمل کریں ۔

7: ہمہ وقت اپنا محاسبہ کریں نیکیوں کو یاد کریں گناہوں کو یاد کر اس سے توبہ کریں آئندہ نہ کرنے کا عزم مصمم کریں ہر روز نئے ارادے اور نیک جذبے کے ساتھ زندگی کی شروعات کریں یقینا زندگی کا مزہ ملے گا ۔

8:حال میں جینا سیکھیں ماضی کو یاد کرکے حال کی خوشی کو ضائع نہ کریں”لا تتلھف علی مافاتک”مستقبل کا تو سوچے ہی نہ اللہ پاک بہترین کار ساز ہے ۔

9: “المؤمن القوی خیر من المؤمن الضعیف ” اس حدیث پاک پر غور کریں تو پتہ چلے گا کی یقینا زندگی کو خوشگوار بنانے کے لئے اچھی صحت کا ہونا بے حد ضروری ہے کیونکہ قوی ہونے کے لئے بہر حال اچھی صحت ضروری ہے “Health is wealth” صحت اللہ پاک کی بڑی نعمت ہے اس کو غنیمت جانیں صحت و تندرستی کے ایام میں خوب نیکیاں کرلیں “اغتنم خمسا قبل خمس صحتک قبل مرضک”۔۔۔۔الخ ورنہ کتنے ایسے ہیں جو تمنا کرتے ہیں کی ان کی صحت بحال ہو تاکہ یہ نیکی کرلیں وہ نیکی کرلیں .

10: خوش رہیں خوشیاں بانٹیں جس سے ملے مسکرا کر ملیں لوگ آپ سے مل کر خوشی محسوس کریں آپ سے ملنے کی تمنا کریں ۔

“تلک عشرۃ کاملۃ”

اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق دے آمین

 

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *