منشیات کی وباءاور روک تھام کے اقدامات: مسلم فیڈریشن جموں یوتھ ونگ ِ کے زیر اہتمام یک روزہ سیمینار

 

’منشیات کی وباءاور روکتھام کے اقدامات
مسلم فیڈریشن جموں یوتھ ونگ ِ کے زیر اہتمام یک روزہ سیمینار

جموں//مسلم فیڈریشن جموں یوتھ ونگ نے بٹھنڈی جموں میں ضلع پولیس جموں، پولیس ڈرگ ڈی اڈیکشن سینٹر جموں، نفسیاتی امراض کے اسپتال جموں، گلوبل پیس آرگنائزیشن اور گورنمنٹ ماڈل ہائر اسکینڈری اسکول سنجواں جموں کے اشتراک سے ’منشیات کی وباءاور روکتھام کے اقتدامات‘موضوع پر ایک روزہ سیمینارکا اہتمام کیا۔


اس سیمینار میں پولیس ، سول انتظامیہ کے افسران کے علاوہ بٹھنڈی سنجواں کے معززین، نوجوانوں، سول سوسائٹی ممبران، وکلائ، ڈاکٹرز اور ہائر اسکینڈر ی اسکول سنجواں کے طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او ایسٹ جموں ظہیر عباس جعفری، اسسٹنٹ کنٹرولر ڈرگ ہیڈکوارٹر محمد اقبال پلے، میڈیکل افسر پولیس ڈرگ ڈی اڈیکشن سینٹر جموںڈاکٹر شہناز بٹ، ذہنی امراض کے سرکاری اسپتال جموں کی سربراہ ڈاکٹر شبنم، ہائی کورٹ جموں کے وکیل و صحافی ایڈووکیٹ الطاف حسین جنجوعہ کے علاوہ ایڈووکیٹ عمر نورانی، قانون کے طلبا مبشر، ثاقب کچلو، نعیم چوہدھری وغیرہ نے بھی موضوع کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ منشیات کی وباءایک سماجی ناسور بن چکی ہے جس کے خاتمہ کے لئے والدین، کنبوں، سماج کو انفرادی اور اجتماعی طور مخلصانہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔


ایس ڈی پی او ظہیر عباس جعفری نے مغربی تہذیب کی طرف نہ جانے اور ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب پر زیادہ عمل کرنے اور اپنے اپنے مذاہب میں بتائے گئے صحیح راستے پر چلنے کی تلقین کی۔ انہوں نے منشیات کے خاتمہ میں مذہبی قائدین کے رول کو اُجاگر کرتے ہوئے کہاکہ جب ہم اپنے اپنے مذہب پر من وعن عمل کریں گے یقینی طور ہم ایسی برائیوں سے دور رہ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر شہناز بھٹ میڈیکل افسر نے منشیات کی لت میں پھنسے اور اِس سے باہر نکلنے کے طریقہ کار پر تفصیلی بات کی۔ انہوں نے کہاکہ جونشہ میں مبتلا ہیں،اُنہیں ایک مریض سمجھیں اور اُس کی بیماری کا علاج کریں جوکہ مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں۔انہوں نے منشیات کی سپلائی پر روک لگانا مشکل ہے، البتہ ہم اپنے آپ کو اِس وباءسے دور رکھ کر اِس کی مانگ کم کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر شبنم نے کہاکہ منشیات کی وباءکو روکنے میں والدین کا اہم رول ہے، جن گھروں میں ماحول سازگار نہیں ہوتا، ماں باپ کے ازدواجی تعلقات میں تلخی ہوتی ہے یا جووالدین اپنے بچوں کو مناسب وقت نہیں دے سکتے، وہاں پر نشہ میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ رہتے ہیں۔ ایڈووکیٹ الطاف حسین جنجوعہ نے منشیات پر قابو پانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے رول اور اُس میں پائی جارہی خامیوں کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ این ڈی پی ایس ایکٹ مجریہ1985کے تحت جتنے بھی چالان عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں، اُن میں سزا کی شرح بہت کم ہے، وجہ یہ کہ دوران تحقیقات اِس میں کئی اہم تکنیکی خامیاں چھوڑی جاتی ہیں جس کا فائیدہ ملزم کو مل جاتاہے۔
قانون کے طلبا مبشر، ثاقب کچلو اورنعیم چوہدھری نے بھی منشیات کی وباءپر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہانوجوان اپنی صلاحیتوں کو کھیل کود اور دیگر تخلیقی وتعمیری کاموں میں استعمال کریں، اپنے دوستوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں، اچھی سوچ اور تعمیری ذہن رکھنے والوں کے ساتھ ہی رہیں۔
مسلم فیڈریشن یوتھ ونگ کے لیڈر ،سماجی کارکن اور آر وی جے کے بانی احتشام الحق نے بہترین انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ شکریہ تحریک ریٹائرڈ انجینئر عبدالرشید فانی نے پیش کی۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *