فلاحی تنظیم المدینہ تین سو تیرہ کے زیراہتمام متاثرین سیلاب کے لیے ایک سو گھروں کی تعمیر شروع
سکھر سندھ
کشمیری نژاد برطانوی شہریوں کی فلاحی تنظیم المدینہ 313کی جانب سے سکھر کے متاثرین سیلاب کے لیے ایک سو گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع،متاثرین سیلاب کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ خیمہ بستی بھی قائم،خیمہ بستی میں تین وقت کا کھانا اور دیگر بنیادی ضروریات کی بھی فراہمی،سو گھروں کی تعمیر تارکین وطن کی جانب سے ایک میگا پروجیکٹ جو کہ مثالی ہے۔المدینہ 313ٹینٹ ویلج میں سندھ،اور کشمیر کی مختلف سیاسی،سماجی اور میڈیا نمائندگان کا دورہ،ممبر قومی اسمبلی رانی پور پیر سید فضل علی شاہ،سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی،سکھر کی معروف روحانی شخصیت پیر سید آصف شاہ سمیت متعدد اہم شخصیات نے المدینہ 313کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے المدینہ 313کے چیئر مین انصر حسین نے کہا کہ المدینہ 313سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک سو سے زائد گھروں کی تعمیر کر رہی رہے،کشمیری نژاد برطانوی شہری انصر حسین اور آصف حسین نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا خیمہ بستی میں مقیم تمام متاثرین کے گھروں کی تعمیر کریں گے،اس کے علاوہ مساجد،پانی کے نلکوں سمیت سادات فیملیز کے لیے بھی فلاحی کام شروع کر دیا ہے۔ایم این اے پیر سید فضل شاہ نے المدینہ 313کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سے یہاں خدمت خلق کرنے آنے والے جہاد فی سبیبل اللہ کر رہے ہیں،سندھ میں کام کرنے والے تمام فلاحی اداروں کی بھر پور سرپرستی کریں گے،سید فضل شاہ نے مزید کہا کہ المدینہ 313حکومت کے شانہ بشانہ متاثرین سیلاب کی بحالی اور آبادکاری میں مصروف عمل ہے۔سید علی زیدی اور پیر سید فضل حسین نے کشمیری عوام کی جانب سے متاثرین سیلاب کی خدمات پر کشمیری عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/