جامع مسجد شگونہ کی تیسری منزل کی تعمیر کی بنیاد رکھی گئی
الحمدللہ بتاریخ 02 اکتوبر 2022 بروز اتوار کو جامع مسجد شگونہ دانا پور کینٹ پٹنہ میں مسجدھذا کی تیسری منزل کی تعمیر کی بنیاد رکھی گئی، جس میں صدارت کی کارروائی داناپور کی جانی مانی شخصیت جناب محمد منظر عالم صاحب کے ذمہ سونپی گئی،سکریٹری حافظ عظمت علی سرور ،صدر محمد رضوان خان صاحبان اور انتظامیہ کمیٹی جامع مسجد شگونہ پچھلے ایک مہینے سے اس تعمیری مہم کو چلا رہی ہے، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں سے مشورہ کے لیے ایک دعائیہ نشست کا اہتمام کیا گیا، دعائیہ نشست میں پٹنہ کے مختلف اطراف سے لوگوں نے حاضری دی اور اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا، جس میں جناب محمد شمیم عالم صاحب درزی ٹولہ، جناب سنو بابو صاحب، جناب مولانا ظفر احسن قاسمی صاحب(امام و خطیب جامع مسجد ناریل گھاٹ) مولانا مبین الحق صاحب (امام و خطیب جامع مسجد شمس تبریز لال کوٹھی) مولانا افضل حسین صاحب قاسمی (امام و خطیب جامع مسجد بڑی حویلی) مولانا نقیب عالم صاحب قاسمی (امام و خطیب جامع مسجد شگونہ) کی حاضری قابل ذکر ہے۔آپ حضرات بخوبی واقف ہیں کہ اس طرح کے مبارک ومسعود کام محض اللہ کے فضل اور آپ حضرات کے تعاون کی امید پر شروع کئے جاتے ہیں ۔ ساتھ ہی آپ حضرات یہ بھی جانتے ہیں کہ محلہ کی مقامی آبادی تھوڑی ہے ۔مگر جمعہ کے روز ادھر دانا پور اسٹیشن اورادھر آر پی ایس کے کاروباری اور ملازم پیشہ مسلمانوں کا بڑا مجمع ہوجاتا ہے ۔ ان کی سھولت کے لئے یہ مبارک کام شروع کیا گیا ہے ۔
لھذا مخیر مسلمانوں سے گذارش ہیکہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ مٹیریل یعنی چھڑ چھری بالو سمنٹ بھیجکر جنت الفردوس میں بلا شبہ محل بنائیں ۔ اپنے لئے اور اپنے مرحومین والدین بھائی اعزاء اقرباء کی مغفرت وراحت کیلئے اس مسجد کی تعمیر میں دل کھول کر ہاتھ بٹا ئیں ۔ کسی بھی طرح کے سوالات کے لیے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں 9304181056
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/