صحابہ کرام قرآن و سنت کی عملی تصویر تھے. مولانا عبدالرقیب سلفی حفظہ اللہ

صحابہ کرام قرآن و سنت کی عملی تصویر تھے. مولانا عبدالرقیب سلفی حفظہ اللہ.
فلاح انسانیت ایجوکیشنل ٹرسٹ اٹوا کی جانب سے لٹیا مختار ڈومریا گنج میں دعوتی و اصلاحی پروگرام کا انعقاد
پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنا ان کی عزت و تکریم کرنا ہم تمام مسلمانوں پر لازم ہے بلکہ۔ہمارا ایمان تبھی مکمل ہوسکتا ہے جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی جان سے بھی زیادہ محبت کریں۔اور محبت کا تقاضہ یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت کے مطابق عمل کریں آپ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی صحیح قدر تبھی ہو سکتی ہے جب ہم مسلمان اپنی تمام تر کوشش اور ہمت کو ان ہی فرائض و مقاصد کی اشاعت و تبلیغ میں صرف کریں جن کے لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت عمل میں آئی تھی،محض محفل جشن منعقد کر کے آدمی نبی کا پیروکار نہیں ہو سکتا۔مذکورہ خیالات کا اظہار “فلاح انسانیت ایجوکیشنل ٹرسٹ ” کے زیر اہتمام موضع لٹیا مختار بیواں کے جامع مسجد اھل حدیث میں منعقد اہم دعوتی و اصلاحی پروگرام میں فضيلة الشيخ عبدالرقيب سلفی حفظہ اللہ نے کیا۔
پروگرام کے دوسرے خطیب فضیلۃ الشیخ ذکاء اللہ عمری حفظہ اللہ عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: محمد کی محبت دین حق کی شرط اول ہے۔ اسی میں ہے اگر خامی تو سب کچھ نا مکمل ہے۔
جو لوگ بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں،حب رسول اور عشق رسول کے نعرے لگاتے ہیں ان کی محبت کا یہ حال ہے کہ نبی کی سنتوں کو پیروں سے ٹھکرا دیا ہے اور اس کی جگہ پہ بدعتوں کا صنم اپنے گھر کے آنگن میں نصب کر لیا ہے۔
ماشاءاللہ پروگرام میں فلاح انسانیت کے فاونڈر حافظ صفی الرحمٰن حفظہ اللہ ماسٹر فاروق صاحب ،عبدالواحد صاحب ،محمد یعقوب صاحب اور عبد اللہ صاحب وغیرہم موجود تھے اور فلاح انسانیت کے سماجی و اصلاحی کاموں کو دیکھ کر کافی خوش ہوئے۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *