محمد شاکر
تلنگانہ سٹیٹ اردو اکاڈمی حیدرآباد نے ڈاکٹر رؤف خیر کے تنقیدی مضامین کے مجموعے “دریا کوزے میں” اور شعری مجموعے “حرفِ ہزار معنی” دونوں کوانعامِ اول دس دس ہزار روپۓ سے سرفراز فرمایا ہے چند ماہ پہلے مغربی بنگال اردو اکاڈمی کولکتہ نے بھی حرفِ ہزار معنی کو پندرہ ہزار روپۓ کے انعام سے نوازا
رؤف خیر کی اب تک اٹھارہ کتابیں شائع ہوچکی ہیں جن میں چھے شعری مجموعے ہیں.اور بارہ تنقیدی مضامین کے مجموعے ہیں علامہ اقبال کےفارسی قطعات لالہءطور (پیامِ مشرق) کا منظوم اردو ترجمہ بھی خیر نے 2001ءمیں کیا اقبالیات سے متعلق ان کے پچیس لکچرس محفلِ اقبال شناسی کے ویب سائٹ اور یوٹیوب پر دیکھے جاسکتے ہیں ریختہ ڈاٹ کام پر رؤف خیر کی بارہ کتابیں اور کلامِ شاعر بہ زبانِ شاعر دستیاب ہے جشنِ بہار ڈی سی ایم اور لال قلعے کے کئ کل ہند مشاعروں کے علاوہ انڈین ایمبسی ریاض نے رؤف خیر کو سعودی عرب کے مشاعروں میں بھی مدعو کیا ہے
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/