اولاد کی صحیح تعلیم و تربیت والدین کی ذمہ داری

اولاد کی صحیح تعلیم و تربیت والدین کی ذمہ داری

ابو القیس عبد العزیز المدنی

شادی کے بعد ہر جوڑے کی یہ دلی تمنا ہوتی ہے کہ ان کے گلشن حیات میں کوئی پھول کھلے ۔ اگر دیر ہوتی ہے تو بہت سارے جتن کرتا ہے۔ اطباء سے ملتا ہے اوردعائیں مانگتا ہے۔اور اللہ کے فضل و کرم سے اس کی آرزو پوری ہو جائے تو دل کی کلی کھل جاتی ہے،اہل خانہ اور قرابت دار خوشی کے شادیانے بجاتے ہیں اور دوست و احباب ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔
بلاشبہ بچہ اپنے ساتھ بے شمار مسرتیں لاتا ہے، اس کے وجود سے گھر میں برکت آتی ہےاور والدین اسے دیکھ کر آنکھوں میں ٹھنڈک محسوس کرتے ہیں ۔والدین اپنے گلشن حیات کے پھول کو کھلتا مسکراتا دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھتے ہیں۔صرف والدین ہی نہیں بلکہ عام انسان کو بھی بچوں کو دیکھ کر بڑی فرحت محسوس ہوتی ہے۔ اولاد والدین کے بیج خوشگوارتعلقات کے استحکام کا اہم ذریعہ ہے۔اللہ تعالی نے آن بچوں کے اندر غیر معمولی کشش اور جاذبیت ودیعت کر رکھی ہے۔کہا جاتا ہے کہ دنیا میں اولاد سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ہے۔جو اولاد کی نعمت سے محروم ہو ہو اس کے لئے دنیا کی ساری دولت بے کار ہے۔

لیکن ان مسرتوں کے ساتھ بچہ اپنے والدین کے لئے بہت ساری ذمہ داریاں بھی لا تا ہے،مثال کے طور پر بچہ کو خوش دلی کے ساتھ پالنا پوسنا،اس کے ساتھ شفقت و محبت کا برتاؤ کرنا،ہمدردی، محنت اور لگن سے اسے پڑھانا لکھانا،بتدریج اس کے اندر اچھے عادات ڈالنا،موقع بہ موقع اسے ادب اور تہذیب سے آراستہ کرنا، اس کے عقائد درست کرنا اور اس کی دنیوی اور اخروی کامیابی کیلئے ہمیشہ فکر مند رہنا،یہ ساری ذمہ داری اپنے آپ میں بہت بڑی ہیں ۔

شاید ہی کوئی ایسا باپ ہو جسے ان ذمہ داریوں کا احساس نہ ہو،اولاد پر جان چھڑکنا ایک فطری سی بات ہے،جان بوجھ کر کوئی بھی بھی والدین اس سے غفلت اور کوتاہی کیسے پرت سکتے ہیں؟والدین ہی وہ ہستی ہے جو اپنی اولاد کو خود سے بہتر اور بلند مقام پر فائز دیکھنا چاہتی ہے،اور بہت کم والدین ہوتے ہیں جن کی یہ تمنا پوری ہوتی ہے۔کیونکہ اس کے لئے بہت ساری قربانیاں دینی پڑتی ہے۔اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کمی اور کوتاہی ہو تو پھر بہتر نتائج کی امید کیسے کی جا سکتی ہے؟ اللہ تعالی ہم تمام والدین کو اپنی ذمہ داریاں بحسن و خوبی انجام دینے اور اولاد کے تئیں سنجیدہ ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *