ایک روشن چراغ تھا نہ رہا

*ایک روشن چراغ تھا نہ رہا*

 

مشرقی چمپارن : جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے ایسے دنیا سے بہت لوگ جاتے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ انکے جانے سے پوری بستی اور علاقہ سوگ میں ڈوب جاتا ہے انکی یاد برابر ستاتی ہے انہیں شخصیات میں سے ایک معروف شخصیت الحاج ماسٹر عبد المعید صاحب مرحوم جو بستی مٹھیا تھانہ کلیان پور ضلع مشرقی چمپارن بہار کے رہنے والے تھے بہت علمی ودینی شخصیت تھے باشرع صوم وصلاۃ کے پابند تھے اہل علم کے قدرداں تھے اکرام مسلم انکی خاص صفت تھی اردو انکی بہت اچھی تھی مرحوم 09/11/2022 بروز بدھ کو بوقت تہجد تین بجے مظفر پور ہاسپیٹل میں مختصر علالت کے بعد( تقریباً 70سال کی عمر میں )دار فانی سے دار بقاء کی طرف چل بسے اناللہ وانا الیہ راجعون مرحوم اپنے پیچھے بیوی چار لڑکے اور ایک لڑکی چھوڑے ہیں بہت خوشی کی بات یہ ہے کہ مرحوم اسی سال 2022 میں میاں بیوی دونوں حضرات حج جیسی عظیم الشان عبادت کے فرائض انجام دے چکے تھے انکی جنازہ کی نماز مشہور ومعروف عالم دین صاحب نسبت حضرت مولانا سجاد صاحب قاسمی( اللہ پوری کسریا مشرقی چمپارن بہار) وبانی مدرسہ فیض اقبال سسواسوب مشرقی چمپارن بہار نے پڑھائی انکی جنازہ کی نماز میں ہزاروں کی تعداد لوگ شریک ہوکر عقیدت ومحبت ثبوت پیش کیئے انکے انتقال پر مدرسہ فیض اقبال سسواسوب مشرقی چمپارن کے تمام مدرسین وعلمائے کلیان پور مشرقی چمپارن غم کی اس گھڑی میں انکے اہل خانہ کیساتھ ہیں اور انکو تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں اور دعاء کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے اس موقع پر مولانا محمد ظہیر الدین خادم مدرسہ فیض اقبال سسواسوب مشرقی چمپارن تمام مسلمانوں سے اپیل کیے ہیں ہے کہ مرحوم کے لئے کم ازکم تین بار سورہ اخلاص پڑھ کر ایصال ثواب کردیں اور دعاء فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی جگہ عطاء فرمائے

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *