البروج انٹرنیشنل اسکول پھلواری شریف پٹنہ میں مقابلہ کوئز کا اہتمام
مقابلہ کوئز بچوں کے لیے نہایت ہی ضروری اور مفید ہے، البروج انٹرنیشنل اسکول پھلواری شریف پٹنہ میں اس طرح کے مقابلے کے انعقاد کا مقصد طلبہ کے اعتماد کی سطح کو بڑھانا ہے، بچے اپنے اسکول کے ساتھیوں کے سامنے جواب دیتے ہیں اس سے بچوں کے اندر کی گھبراہٹ ختم ہوتی ہے، اس لیے طلبہ اپنی تیاری اس طرح کرنے لگتے ہیں کہ وہ ہر سوال کا جواب پورے اعتماد کے ساتھ دے سکیں۔ اس سے طلباء کے اعتماد میں بہت اضافہ ہوتا ہے اور اس طرح کا گہرا مطالعہ ان پر مستقبل میں مثبت اثر ڈالے گا ان شاء اللہ۔ اسکول میں مقابلہ کوئز کی بہت اہمیت ہے۔ اس سے طلباء کو اس بات کی شناخت کرنے میں مدد ملتی ہے کہ وہ کیا جانتے ہیں اور کیا نہیں۔ یہ مشق کی سطح، اور ارتکاز کو بڑھاتا ہے اور اپنے بہترین طریقے سے حفظ کرنے کی سطح کو بڑھاتا ہے۔
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/