ہولی فیتھ اکیڈمی میں یوم اطفال کا رنگا رنگ پروگرام

ہولی فیتھ اکیڈمی میں یوم اطفال کا رنگا رنگ پروگرام

یوم اطفال مختلف ممالک میں مختلف تاریخوں میں منایا جاتا ہے ۔1946 کے بعد سے 14 نومبر کو پورے جوش و خروش اور بڑے امنگ کے ساتھ پورے ملک ہندوستان میں یوم اطفال منایا جاتا ہے۔ اس سے قبل 20 نومبر کو یوم اطفال منایا جاتا تھا ۔ آزاد ہندوستان کے سب سے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی یوم پیدائش کو یوم اطفال کے طور پر پر منایا جاتا ہے کیونکہ انہیں بچوں سے بے پناہ الفت و محبت اور شفقت تھی اور وہ ہمیشہ بچوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے تھے اور انہیں بچوں سے باتیں کرنا بہت پسند تھا۔ اسی مناسبت سے 14 نومبر 2022 بروز پیر کو ہولی فیتھ اکیڈمی شریف گنج ،کٹیہار میں بچوں کی حوصلہ افزائی اور دلچسپیوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے مختلف طرح کے رنگارنگ پروگراموں کا انعقاد ہوا۔

سب سے پہلے مارننگ اسمبلی(پرانہ) میں کچھ اساتذہ کرام نے یک بعدیگرے یوم اطفال کے لئے ڈھیر سارے نیک خواہشات و تمنائیں ظاہر کیں، یوم اطفال کے موضوع پر کچھ باتیں رکھیں ، چند ناصحانہ کلمات سے نوازے اور کچھ بچوں نے بھی اپنی اپنی تقریریں پیش کیں۔ اس کے بعد تمام بچے کو کیک، چاکلیٹ ،قلم اور پنسل جیسے تحفے سے نوازا گیا۔ اس کے بعد سنگنگ ، ڈانسنگ، کبڈی اور میوزیکل چیئر جیسے پروگراموں کا یک بعد یگرے انعقاد ہوا جن سے بچے بہت زیادہ لطف اندوز ہوئے اور ہر طرح کے پروگراموں میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی اپنی دلچسپیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام پروگراموں کو کا میابی وکامرانی کے دہلیز تک پہنچایا۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *