دو روزہ کیلیگرافی ورکشاپ اختتام پذیر

دو روزہ کیلیگرافی ورکشاپ اختتام پذیر

نئی دہلی۔ یوتھ سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن اور آر کے جی آرٹ گیلری نیو فرینڈز کالونی نئی دہلی کے اشتراک سے دو روزہ اردو انگریزی کیلیگرافی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گیا ۔ اس ورکشاپ میں دہلی کے متعدد یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات نے شرکت کرکے اردو اور انگریزی کی کیلیگرافی کی باریکیوں سے روبرو ہوئے۔ اس ورکشاپ میں ملک کے مشہور و معروف اور نیشنل ایوارڈ یافتہ کیلیگرافر انیس صدیقی نے ورکشاپ میں آئے ہوئے طلباء و طالبات کو فن خطاطی کی اہم نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے باریکیوں سے روبرو کرایا ۔اس ورکشاپ کے انعقاد کے حوالے سے کیوریٹر محمد عمار خان نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ورکشاپ کا مقصد نوجوان آرٹسٹوں کی صلاحیتوں کو جلاء بخشنا ہے،کیلی گرافی کے فن کو ہماری تہذیب وثقافت میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ اس موقع پر ماہر خطاط اور قومی انعام یافتہ انیس صدیقی نے کہا کہ یوتھ سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے نئی نسل کے مصوروں کو اپنی مہارتیں نکھارنے کا موقع ملا۔ اس طرح کے پروگرام سے نئی نسل کے اندر شوق و ذوق پیدا ہوتا ہے اگر اس طرح کے پروگرام نہ ہو تو فن خطاطی اپنا دم توڑ دیگی۔اس موقع پر بطور مہمان خصوصی نہاریکا کماری، ڈائیریکٹر تانسین سنگیت کالج شامل ہوئیں، پروفیسر سیم سی شرما مہمان اعزازی کے کے طور پر شامل ہوئے۔ آرٹ ناقد قاضی محمد راغب نے بھی ورکشاپ میں شریک ہوئے طلبا و طالبات کو کیلی گرافی کی تکنیک سے آگا ہ کیا۔ اس موقع پر فرحت ناز ، معاذ خان، ذکرہ سنبل ، نشاط، وسیم خان کے علاوہ اور کئی متعدد افراد شریک ہوئے۔

فوٹو۔
مہمان خصوصی سے سرٹیفکیٹ حاصل کرتے ہوئے
طلبا و طالبات۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *