* یومِ اطفال کے موقع پر مدرسہ نور الہدیٰ مچھیلا کیلا باڑی ( ارریہ ) میں تقریب *

 

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

# یومِ اطفال ( Children’s day ) کے موقع پر آج مورخہ 14 / نومبر / 2022 بروز پیر کو مدرسہ نور الہدیٰ مچھیلا کیلا باڑی ارریہ ( بہا ر ) میں ایک تقریب منعقد ہوئی ، جس میں جناب ماسٹر منہاج القمر صاحب ( معاون مدرس مدرسہ ھٰذا ) نے بچوں کی تعلیم و تربیت اور حقوق و صحت پر گفتگو کی اور ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی حیات و کارنامے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نہرو جی کی پیدائش 14 / نومبر / 1889 میں ہوئی تھی ، ان کے دل میں بچوں کے لئے بے پناہ الفت و محبت تھی ، وہ بچوں میں رہ کر فرحت محسوس کرتے تھے اور بچے بھی ان سے اتنے مانوس تھے کہ انھیں چاچا نہرو کہ کر پکارا کرتے تھے ، اس لئے ان کی وفات کے بعد حکومتِ ہند نے ہندوستان میں ” یومِ اطفال ” 14 / نومبر کو پنڈت جواہر لعل نہرو کی یومِ پیدائش کے موقع پر ہر سال منانے کا فیصلہ لیا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ * دنیا کی آبادی تقریباً 730 کروڑ سے زائد ہے ، ان میں تقریباً 18 فیصد بچے ہیں ، یعنی 130 کروڑ بچے ہیں ، یہی بچے آگے چل کر بڑے ہوتے ہیں اور کسی بھی قوم کے لئے مستبقل کی اہم ترین طاقت بنتے ہیں ۔

# اس کے علاوہ مدرسہ نور الہدیٰ مچھیلا کیلا باڑی کے سینئر استاذ جناب مولانا محمد سلمان اختر صاحب قاسمیؔ دامت برکاتہم العالیہ بھی طلباء و طالبات سے مخاطب ہوۓ اور فرمایا کہ * یومِ اطفال منانے کا مقصد بچوں کے تئیں لوگوں میں پیار و محبت کے جذبات کو فروغ دینا اور بچوں کے حقوق کے تئیں والدین ، اساتذہ اور بڑی عمر کے لوگوں میں بیداری لانا ہے ، کیوں کہ ملک بھر میں نہ جانے کتنے ایسے بچے ہیں جو اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں ۔ مولانا محترم پنڈت جواہر لعل نہرو سے متعلق مزید باتیں کرتے ہوئے فرمایا کہ * نہرو جی نے ملک کی آزادی کے بعد بچوں اور نو جوانوں کی تعلیم و تربیت ، ان کی ترقی اور فلاح کے لئے بہت سی ناقابلِ فراموش خدمات انجام دئے ہیں ۔

# واضح رہے کہ اس تقریب میں صدر المدرسین جناب مولانا محمد اظہار عالم صاحب قاسمیؔ دامت برکاتہم العالیہ سمیت جناب مولانا محمد شبلی نعمانی صاحب قاسمیؔ ، مفتی محمد اللّٰہ صاحب ، جناب مولانا عامر کلام صاحب ، جناب ماسٹر ریحان الاسلام صاحب ، جناب محمد اشتیاق عالم صاحب ، محترمہ واحدہ خاتون صاحبہ ، محترمہ نذرانہ تبسّم صاحبہ ، جناب محمد ہارون رشید صاحب ، و دیگر نے با اتفاق رائے مجموعی طور پر جمیع طلباء و طالبات کے لئے مٹھائیوں کا نظم کیا ، اور ہر معلّم الصف نے اپنے متعلقہ درجہ کے طلباء و طالبات میں ذاتی طور پر تحائف بھی تقسیم کئے ہیں ۔

✍️:- عامر کلام 374

مورخہ:- 14 / نومبر/ 2022 – پیر
رابطہ نمبر:- 6203490103

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *