*عامر کمال” ہمراہ ” آفرینہ خاتون ” رشتہ ازدواج سے منسلک*
مدھوبنی عبدالباقی عبداللہ
کانہرپٹی،تھانہ ہر لاکھی، ضلع مدھوبنی کے باشندہ” عامر کمال بن ڈاکٹر ارشد کمال “ہمراہ” آفرینہ بنت جناب محمد عیسٰی” صاحب وپوسٹ کھونا ضلع مدھوبنی، سادگی کے ساتھ سنت نبوی کے مطابق رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے،
اس نئے جوڑے کی نکاح” شیخ مصطفٰی اصلاحی صاحب نے پڑھائی” بھائی! یہ آپ کی نئی زندگی کا آغاز ہے، جو فرحت انبسط ، کیف وسرور سے لبریز ہے، جو زندگی بر کت و سعادت کا مو جب ہے، شخصی ذمہ داریوں کا نیا دور ہے ،باعث الفت و محبت ورحمت ہے ،اور پھر اطمینان و سکون کا مظہر ہے، یہ ایسی زندگی ہے جہاں طرب ہے کرب ہے، جس کے پرَسرار مسکراہٹ ہے، غم آمیز تبسم ہے، شکوے ہیں، التجا ہے،
*جشن تجھ کو میرے نوشاہ مبارک ہوے*
*بزم عشرت تیرے دل خواہ مبارک ہوے*
اس پرمسرت موقع پر ملک و ملت کے سرکردہ شخصیات ،سیاسی لیڈران اور علاقہ کے کئ مشہور سماجی کارکنان مدعو تھے،
آج اس خوشی کے موقع پے ملنے جلنے والے افراد پر عجیب طرح کی خوشی کے اثرات ظاہر ہورہے ہیں، اور مبارکبادیو کا ایک لا متناہی سلسلے جاری ہیں،قابل ستائش نام ڈاکٹر ارشد کمال، محمد اسلم، حافظ محفوظ صاحب، مہتاب عالم، عبد الصمد، محمد افضل، عبدالاحد صاحب، محمد مصطفیٰ اصلاحی صاحب، عزیزم دانش کمال، ڈاکٹر راشد صاحب، اسحاق صاحب، عزیزم ریحان، وغیرہ
عبدالباقی عبداللہ کی دعا ہے، آپ کی روح مسکرائے، دل چہچہائے، سدا جگمگائے، خوشیاں جھولی بھر کر آئے، اور حیات نو میں وہ رنگ بھر دے کہ آنے والا ہر لمحہ نئ امنگ، نئے جذبے، اور بلند حوصلگی کاترجمان ہو،
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/