وقف، معنی و مفہوم-ایک تجزیاتی مطالعہ

وقف، معنی و مفہوم-ایک تجزیاتی مطالعہ

1-    وقف اسلامی قانون(Islamic Law) کا ایک اہم جزء اور مسلمانوں کی ملی زندگی کا ایک روشن باب ہے۔ عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے لیکر آج تک ہر دور میں اس کارِخیر (pious) اور فلاحی پروگرام(welfare & charitable endowment) کو مختلف انداز سے رواج دیا گیا ہے.

   یہ موضوع کافی اہم ہونے کے ساتھ قدر مشکل بھی ہے ۔ احکام حج کی طرح وقف کے مسائل بھی جدت پزیر ہیں ۔ علماء کرام اور فقہائے عظام(Muslim Jurists) کے مابین وقف کے مسائل کو لیکر کافی اختلاف نظر آتے ہیں ۔ اس لئے وقف کے معنی اور مفہوم کو باریکی سے سمجھنا بہت ضروری ہے ۔ تاکہ امت کو در پیش مسائل بالخصوص وقف سے متعلق  ہندوستان میں رونما ہونے والے مسائل کو اسلامی شریعت(Islamic Jurisprudence) اور ہندوستانی قانون  (The Waqf Act,1995 As amended by The Wakf (amendment)Act,2013 کے مطابق حل کیا جا سکے ۔

___________________________

1.1 *وقف کا لغوی(literally) معنی :*

     وقف تخفیف کے ساتھ عربی زبان کا مصدر ہے ۔ وقف(spelled as Waqf,  not wakf) کی جمع اوقاف اور وقوف (plural: Awqaf and Waquf) ہے ۔

(حوالہ: القاموس المحیط، اور معجم مقاییس اللغہ مادہ:وقف).

وقف سے مراد کوئی بھی شیء جس کو وقف کیا گیا ہو۔ (یعنی موقوف: al-mawquf)۔ اور وقف کرنے والے کو واقف (al-Waqif)کہا جاتا ہے .

اہل لغت نے اس کو دو افعال سے مشتق بتلایا ہے۔ ایک اوقف یوقف ايقافا، جو کہ بہت ہی کمزور و شاذ لغت ہے۔ دوسرا وقف یقف وقفا سے ہے ۔

عربی زبان کی مشہور ڈکشنری مثلا لسان العرب ، المصباح المنیر وغیرہ کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے، کہ لغت کے اندر وقف کے  مندرجہ ذیل متعدد معانی (synonymous of waqf ) ہیں ۔

1- حبس یعنی کسی چیز کو روکنا، قید کرنا ۔( Hold still , Not to let go)

2- المنع: منع کرنا (Prohibition)

3- التسبیل: یعنی اللہ کے راستہ میں خرچ کرنا ۔(dedicating something for the sake of Allah)

 4- السکون : یعنی ٹھرنا(stop) ، اس کے علاوہ التعلیق(Hanging) و التاخیر (delay) وغیرہ کے معانی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
✍Mohd.Mubarak Madni,
Welfare Officer, HWB.
(mohdmubarak5@gmail.com)

___________________________

_________________________

                     *(جاری….contd)*

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *