*مدرسہ ابوالکلام آزاد چکوا کے اساتذہ کو جلد تنخواہ مہیا کرائی جائے – انور حسین*

*مدرسہ ابوالکلام آزاد چکوا کے اساتذہ کو جلد تنخواہ مہیا کرائی جائے – انور حسین*

 

 

مظفر پور : آل انڈیا مسلم بیداری کارواں مظفر پور ضلع صدر انور حسین نے مدرسہ نمبر 87۔7177 مدرسہ ابوالکلام آزاد مقام چکوا پوسٹ بیرھیما بازار بلاک موتی پور ضلع مظفر پور بہار کے اساتذہ کو ریگولر و پیمنٹ کرنے کے سلسلے میں وزیراعلی بہار حکومت و نائب وزیر اعلی بہار حکومت و وزیر تعلیم بہار حکومت و سکریٹری بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کو درخواست دیا اور اپیل کی ہے کہ مدرسہ ھذا کے اساتذہ کو جلد تنخواہ مہیا کرائی جائے

انور حسین نے بتایا کے مدرسہ ھذا کو بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ سے مورخہ 1 اگست 2019 کو الحاق نامہ ملا مگر اساتذہ کو بہار حکومت کی جانب سے اب تک تنخواہ نہیں مل سکا

انور حسین نے بتایا مدرسہ ھذاپ ایک قدیم دینی و قومی ادارہ ہے

اس ادارے میں بستی و مضافات کے طلبہ و طالبات کثیر تعداد میں اپنا علمی پیاس بجھا رہے ہیں

الحمدللہ اس ادارے کے ہاسٹل میں طالب علم کے طعام و قیام کا معقول انتظام ہے

اس ادارے میں ابتدائی تعلیم سے عالمیت تک کی تعلیم و تربیت دی جاتی ہے حالانکہ مدرسہ ھذا کو مولوی اسٹینڈر تک کا الحاق نامہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ سے ملا

انور حسین نے مدرسہ ھذا کے اساتذہ کو اب تک بہار حکومت کے جانب سے تنخواہ نہ ملنے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کے ادارے کو بہار حکومت کو قطعی نظر انداز نہیں کرنا چاہے بلکہ فورا ریگولر و پیمنٹ جاری کر دینا چاہیے

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *