*ضلعی جمعیت اہلِ حدیث سدھارتھ نگر کے زیر نگرانی حلقہ بڑھنی میں سیلاب زدگان کے لیے ریلیف تقسیم*
*مسلم معاشرہ سے باہمی اختلاف وانتشار اور منافرت کی مسموم فضا کو ختم کرتے ہوئے کتاب وسنت کی تعلیمات کی پیروی کریں*
*وصی اللہ مدنی*
____________________________
ریلیف تقسیم کرنے سے پہلےمولانا عبدالسلام سراجی نے ذمہ داران جمعیت اور دیگر حاضرین کا والہانہ خیرمقدم اور استقبال کیا بعدازاں
ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی نے مدرسہ دارالسلام پکڑیہوا اور قباپبلک اسکول،تلسیاپورمیں سیلاب متاثرین کا استقبال کرتے ہوئے ضلعی جمعیت کا مختصر تعارف اور اس کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر، یوپی دعوتی وتبلیغی فرائض کی انجام دہی کےساتھ انسانی ہم دردی کے پیش نظر سیلاب متاثرین اور موسم سرما میں غرباء اور ضرورت مندوں کی اپنی وسعت وطاقت بھر مدد بھی کرتی ہے۔ حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث یہ جزوی تعاون ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی طرف سے دی جا رہی ہے، جو قوم و ملت کے بہی خواہوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کی وقتی مدد ہے۔ آپ نے لوگوں کی توجہ اس بات کی جانب بھی دلائی کہ آسمانی وزمینی آفات وبلیات اور درپیش مشکلات کے وقت صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتحاد واتفاق اور اخوت و محبت کے ساتھ زندگی بسرکریں، اتحاد ہی ہماری طاقت اور تحفظ وبقاکاضامن ہے، پنج وقتہ نمازوں کا خصوصی اہتمام کریں کیوں کہ
روزمحشر کہ جاں گدازبود
اولیں پر شش نمازبود
آپ نے جماعت کے ارباب ثروت اور مخلص محسنین و مخیرین اور مقامی جمعیت کے ذمہ داروں کا بصمیم قلب شکریہ ادا کیا جن کے حسن تعاون سے یہ پروگرام عمل میں آیا اس کے بعد ضلعی ومقامی جمعیت اہلِ حدیث کے ذمہ داران اور مجلس میں شریک علاقہ کے بااثرعلماءوافراد کے ہاتھوں بلاتفریق مذھب وملت سیلابی ریلیف تقسیم کیاگیا۔ آخر میں یہ خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ تمام معاونین و مشارکین اور ہمدردان قوم وملت کی ہمہ جہت کاوشوں اور مالی تعاون کوشرف قبولیت بخشے۔ آمین
مولانا وصی اللہ مدنی ناظم ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کے علاوہ حلقہ بڑھنی کے ذمہ داران وکارکنان اس پروگرام میں شریک تھے، چند نمایاں اور قابل ذکر شخصیات کے اسماء گرامی یہ ہیں:
مولانا شفیع اللہ مدنی،امیر جمعیت حلقہ شہرت گڑھ، مولانا عبدالشکور مدنی، محاسب جمعیت حلقہ بڑھنی،مولانا مقیم الدین مدنی،مولانا خالد رشید سراجی، نائب ناظم جمعیت حلقہ بڑھنی، مولانا محمد سراجی، مولانا مجیب الرحمن، مولانا اکبر علی سراجی، مولانا عبدالسلام سراجی، مولانا معین الدین، مولانا محمد یعقوب ،اثری،مولانا شکیل احمد یوسفی،صراط اللہ،علیم الحق وغیرہ تمام حاضرین ومستفدین نے ضلعی جمعیت کے اس عمدہ کام کی تحسین کرتے ہوئے اہل خیر مسلمانوں اور جمعیت کے ذمہ داروں کو ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا۔
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/