✍️✍️محمد محب اللہ بن محمد سیف الدین المحمدی
افسوس كه برصغیر هند وپاک کا مجموعی مزاج حسد وبغض وجلن اور انتقام وثأرکا ہے،
بدظنی و حسد سے شروع ہوتا ہے اور انتقام پر ختم ہوجاتا ہے،
آدمی جتنا بڑا ہوتا ہے اتنا ہی اس پر بڑا الزام بھی لگایا جاتا ہے ـ ، اسکی اخلاقیات کو نشانہ بنایا جاتا ہے ، اور طرح طرح کے حربے اختیار کر اسکی زندگی کی مٹی پلید کی جاتی ہے ،
روز مرہ کی زندگی میں آپ مشاہدہ کررہے ہوں گے ، کوئی اچھا پہن رہا ہے ، اس پر حسد ،کوئی ترقی کررہا ہے اس پر جلن ، کوئی پڑھ لکھ رہا ہے ، روزی روٹی ،و معاشی اعتبار سے مستحکم ہے ،اسپر جل ، جل جل کر کباب ہورہے ہیں ،
دیکھئیے حاسد وباغض کو کبھی سکون اور چین نصیب نہیں ہوتا ، دنیا میں آپ اگنور کرنا سیکھ جائیے ،یہ سب سے بڑا کمال ہے ،جیسا کہ ایک بڑے شاعر نے کہا کہ ،
اصبر على مضض الحسود
فإن صبرك قاتله
كالنار تأكل بعضها
إن لم تجد ما تأكله ،
دیکھئے سماج وسوسائٹی میں مختلف قسم کے لوگ رہتے ہیں ان میں سے ایک قسم سفاہت وبطالت والے لوگوں کی ہے ، یعنی اس سے مراد یہ ہے کہ یہ لوگ تو کچھ کر نہیں سکتے ، نہ سماجی نہ تعلیمی نہ رفاہی خدمات وغیرہ ۔ بس ان کو دوسرے پر نقد وتنقید ، تبصرہ ، لن ترانی ، مکروسازش ، ہاں فلاں دکھاوۓ کیلئے ، فلاں میں اخلاص نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہل شققت قلبہ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا فتنوں کی آماجگاہ ہے ، شر وخبث کادور دورہ ہے ، آپ للہ فی اللہ کام کیجئے ، زندگی میں خوش رہنا سیکھئے ، بہت زیادہ ٹینشن و ڈپریشن کا شکار نہ ہوئیے ۔۔۔۔۔۔۔ اور اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے جتن کرتے جائیے ،خون دل جلاتے جائیے ،رکئیے نہیں ، دائیں بائیں کے شریروں کو خاطر میں نہ لائیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلئے کہ ونسٹن چرچل نے کہا تھا ،” اگر ہر بھونکنے والے کتے پر پتھر پھینکنےلگوگے تو تم کبھی اپنی منزل پر پہنچ نہیں سکتے ”
اور ہاں حسد وبغض سے ، غیبت وچغلی سے دور رہئیے ، امن وعافیت اور خوشگوار زندگی گزرے گی ، ایک عربی شاعر کہتا ہے ،
يا طالب العيش في أمن وفي دعة
رغدا بلا قتر صفوا بلا قلق
خلص فؤادك من غل ومن حسد
فالغل في القلب مثل الغُل في العنق،
اور ایک بات کہ آپ فعّال بنئے قوّال نہیں، اگنور کرنا سیکھ جائیے ، ان شاءاللہ خوشگوار زندگی گزارے گی ، اور ایک آخری بات یہ بھی جان لیجئے ، کہ،
وإذا اراد الله نشر فضيلة
طويت أتاح لها لسان حسود
لولا اشتعال النار فيما جاورت
ما كان يعرف طيبُ عرف السعود ،
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/