پلاسٹک کے دھاگے پر فوراً روک لگائی جائے :محمد سہیل قریشی بیورو ہیڈ روزنامہ الحیاۃ
دھنباد ۔۔۔۔ آج 23 نومبر 2022 کو شام چار بجے روزنامہ الحیات کے بیورو ہیڈ محمد سہیل قریشی اپنے بھائی رستم قریشی کے ساتھ اپنے ذاتی کام سے بائیک پر ڈی اے وی اسکول ہو کر نیو روڈ سے پرانی بازار جا رہے تھے اچانک پتنگ کا ایک دھاگا ان گلے میں آ کر پھنسا انہوں نے فورا اپنے بھائی رستم قریشی کو گاڑی روکنے کو کہا اللہ کے کرم سے صرف دھاگہ نے ٹچ کیا اور ان کے بھائی نے بائیک روک دی اور یہ پتنگ کا دھاگا ان کے پیچھے آنے والے بائیک سوار کے گلے میں بھی پھنسا ان کے بھائی ہیلمٹ لگا کر بائیک چلا رہے تھے اس لیے ہیلمٹ سے سلپ کر کے دھاگا صرف گلے میں ٹچ کیا پھر دھاگہ انہوں نے اپنے ہاتھ سے اوپر کر کے پیچھے کیا۔
اس حادثہ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سہیل قریشی صاحب نے کہا کہ میں میڈیا کے ذریعہ حکومت سے گزارش کرتا ہوں کہ اس پلاسٹک کے دھاگے پر فوراً روک لگائی جائے اور ساتھ ہی میں عوام سے بھی گزارش کروں گا کہ اس خبر کو حکومت تک پہنچانے میں مدد کریں تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جائے ۔۔۔۔۔۔
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/