*وقف، معنی و مفہوم-ایک تجزیاتی مطالعہ*
*Waqf Terminology, Meaning and Definition-An Analytical Study*
✍Mohd.Mubarak Madni,
Welfare Officer, HWB.
*Part-5* (قسط5)
———————————————
4.0 *عالمی قوانین میں وقف کا تعارف*
*Defenation of Waqf in The World laws*
معمولی الفاظ کے فرق کے ساتھ تقریبا تمام ممالک کے اندر وقف کی تعریف اپنے مفہوم اور معانی کے حساب سے ایک جیسی ہے ۔
4.1 *مصری (Egypt)* قانون کے مطابق وقف کہتے ہیں : *” حبس العين عن التصرف أو عن التمليك لأحـد ورصد منفعتها على سبيل التأمين أو التأبيد على جهة من جهات الخير ابتداء أو انتهاء “*
ترجمہ! کسی بھی مال موقوف کو مالک کی ملکیت سے اللہ تعالی کی ملکیت میں منتقل کردینا اور واقف کو موقوف کے تمام تصرفات سے روک دینا ہے۔ اس سے حاصل شدہ آمد کو ہمیشہ کے لئےکار خیر میں خرچ کرنا وقف کہلاتا ہے
4.2 *سوڈان(Sudan)* کے قانون میں وقف کی تعریف یہ ہیکہ : *” بأنه حبس المال على حكـم مـلـك الله – تعـالى – والتصدق لمنفعته في الحال أو المآل “*
4.3 *ملک جزائر(Algeria)* کے قانون میں وقف کو ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے : *”حبس العين عن التمليك علـى وجـه التأبيـد والتصدق بالمنفعة على الفقراء ، أو على وجه من وجوه البر “*۔
4.4 *مملکت سعودی عرب(Saudia Arabia)* کے قانون میں وقف جنرل بورڈ کے دستور کی دفعہ(1) کے مطابق وقف کہتے ہیں :*”المادة الأولى: الوقف العام : الوقف المشروط على أوجه بر عامة معينة بالذات أو بالوصف . الوقف الخاص ( الأهلي ) : الوقف المشروط على معين من ذرية وأقارب بالذات أو ا بالوصف . الوقف المشترك : الوقف الذي يشترك في شرطه أكثر من نوع من أنواع الوقف”*
جزائر اور سوڈان کے سرکاری قانون میں جو وقف کی تعریف پیش کی گئی ہے۔ وہ عربی الفاظ کی معمولی تبدیلی کے بعد مصری قانون کے عین مطابق ہے ۔ جبکہ سعودی عرب کے قانون میں وقف کی ڈائریکٹ تعریف نہ کرکے اسکی اقسام کو واضح کیا گیا ہے ۔ جس کا مفہوم بھی سابقہ مصری قانون کی طرح ہی ہے۔
4.5 *یورپ ، متحدہ امریکہ اور متحدہ برطانیہ( United States of America, UK ,European Countries)* کے اندر ٹرسٹ (Trust)سسٹم کو رائج کیا گیا۔ یہ وقف کے مماثل ہی ایک بدلی ہوئی شکل ہے ۔ انگریزوں کے زیر استعمار اکثر اسلامی ممالک میں بھی وقف کے اسلامی نظام کو رواج نہ دیکر ٹرسٹ سسٹم ( Trust Management) کو رواج دیا ۔ تاکہ اس کی اسلامی شناخت برقرار نہ رہ سکے ۔ بلکہ اسلامی ممالک میں انگریزی استعمار نے وقف کے خود مختار اداروں کو کمزور کرنے کی نیت سے سرکاری تحویل میں لیا گیا ۔ اور منصوبہ بند طریقے سے اس کے قوانین میں ترمیم کرتے رہے ۔ آئندہ صفحات پر وقف کی تاریخ پر تفصیل سے گفتگو کرینگے ۔ ان شاء اللہ ۔
*(Contd….. جاری)*
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/