*محمد عرفان عالم و محمد معظم مسلم بیداری کاروں کے مظفرپور ضلع کمیٹی ممبر و محمد دستگیر خزانچی بنائے گئے*
مظفر پور : ملک کی مشہور سماجی فلاحی و رفاحی تنظیم آل انڈیا مسلم بیداری کارواں نے تنظیم کو وسعت دینے کے لیے بہار کے ہر ضلع میں ممبر سازی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اسی لیے بہار کے مظفر پور ضلع صدر انور حسین کی قیادت میں ممبر سازی مہم مظفرپور میں بہت ہی مضبوطی سے چل رہی ہے مظفرپور کے ہر بلاک میں ممبر بنایا جائے گا اسی لئے مظفرپور ضلع کے اندر بہت جنگجو محنتی اور جدوجہد کرنے والے سماجی کارکن محمد دستگیر موضع سگہری پوسٹ پرہلاد پور ضلع مظفرپور کو آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے مظفر پور ضلع کا خزانچی بنایا گیا محمد عرفان عالم موضع چکوا پوسٹ بیرھیما بازار تھانہ بروزاج ضلع مظفر پور کو و محمد معظم موضع بدھی مان پور تھانہ دیوریا ضلع مظفر پور کو آل انڈیا مسلم بیداری کارواں مظفر پور ضلع کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ضلع صدر انور حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ محمد دستگیر،محمد عرفان عالم،محمد معظم، تنظیم کو نچلی سطح پر پر پھیلانے اور مظبوط کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے اور تنظیم کی جدوجہد اور تعمیری پروگراموں میں بھرپور تعاون کریں گے غریب مظلوم دبے کچلے لوگوں کی آواز بن کر معاشرے کو متحد اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے محمد معظم ،محمد عرفان عالم ،محمد دستگیر ،نے اپنا خط لیتے ہوئے اپنے قومی صدر نظر عالم صاحب اور ریاستی صدر سلطان اختر و ضلع صدر انور حسین کا شکریہ ادا کیا اور تنظیم کی نئی ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے تنظیم کی مضبوطی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے محمد عرفان عالم ، ، محمد معظم ، ممبر نامزد پر و محمد دستگیر کو خزانچی نامزد ہونے پر مبارکباد دینے والوں میں انجینئر اشفاق عالم،محمد فیض اللہ،محمد سلیم ،اسد ندوی ، قاری سعید ظفر ، محمد طالب، محمد اشتیاق احمد ، محمد ریحان ، وغیرہ کے نام شامل ہیں
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/